உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو دیا تین طلاق

    غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو دیا تین طلاق

    غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو دیا تین طلاق

    خاتون کی شکایت پر مرادآباد تھانہ ناگفانی میں شوہر اور ساس و نند سمیت 3 افراد کے خلاف دفعہ 498 اے ، 323، 377، 504، 506، جہیز ایکٹ 3 / 4 اور مسلم ویمن میرج ایکٹ 2019 کے سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Moradabad | Lucknow
    • Share this:
       فرید شمسی

      مرادآباد: غیر مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کرنے پر ناراض شوہر نے فون پر بیوی کو تین طلاق دے دی ۔ خاتون کی شکایت پر مرادآباد تھانہ ناگفانی میں شوہر اور ساس و نند سمیت 3 افراد کے خلاف دفعہ 498 اے ، 323، 377، 504، 506، جہیز ایکٹ 3 / 4 اور مسلم ویمن میرج ایکٹ 2019 کے سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔  متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی شادی بنگلورو میں آٹو پارٹس بیچنے کا کام کرنے والے عمران خان سے 2019 میں ہوئی تھی، شادی کے بعد عمران اس کو بنگلورو میں اسکوائر اپارٹمنٹ میں لے جاکر رہنے گا ۔ عمران کے ساتھ ان کی ماں بلقیس خان و بہن عائشہ خان بھی رہنے لگی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: حجاب پر پابندی کیس: سپریم کورٹ کا تبصرہ: آپ اس کو غیرمنطقی انجام تک نہیں لے جاسکتے


      متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے چند روز بعد ہی اس کے شوہر عمران نے اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے لگا ، جب اس نے اس کی مخالفت کی تو اس نے مار پیٹ شروع کر دی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر عمران ، اس کو دوسرے مردوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے پر مجبور کرنے لگا اور بات نہیں ماننے پر وہ اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ، اس کو مجبوری میں دوسرے مروں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانا پڑتا تھا اور اس سے جو پیسے آتے تھے وہ شوہر عمران اپنے پاس رکھتا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وزارت تعلیم کی PM SHRI اسکیم کو مودی کابینہ کی منظوری، 14500 اسکولوں کی بدلے گی صورت


      متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے بعد اس پر جہیز کے نام پر 10 لاکھ روپے اپنے گھر سے لانے کیلئے دباؤ ڈالا جانے لگا ، جب اس نے پیسے لانے میں مجبوری ظاہر کی تو اس کی ساس بلقیس خان اور نند عائشہ نے اس کے شوہر عمران کے ساتھ مل کر مار پیٹ کی۔ مار پیٹ میں اس کے پرائیویٹ پارٹ سے خون آنے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ کی بہن بنگلورو پہنچی اور اس کو مرادآباد واپس لے آئی ۔ مراد آباد واپس آنے پر شوہر نے فون پر 10 لاکھ روپے جہیز کے لانے کا دباو بنایا اور جب متاثرہ نے انکار کردیا تو شوہر عمران نے اس کو فون پر ہی بنگلورو سے تین طلاق دے دی ۔

      متاثرہ خاتون کی شکایت پر مراد آباد کے ایس ایس سی ہیمنت کٹیال نے پولیس اسٹیشن ناگفانی کو کیس درج کرنے اور ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مرادآباد کوتوالی صدر کے ایریا افسر ساگر جین کے مطابق متاثرہ خاتون کے الزامات انتہائی سنگین ہیں، معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور حقائق کی بنیاد پر جلد ہی کارروائی کی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: