உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP News: رات میں بغل والے کمرے میں ہورہا تھا ایسا گھنونا کام، شوہر نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو بیوی نے اٹھایا یہ حیران کن قدم

    Uttar Pradesh News: اترپردیش کے چترکوٹ میں معاشقہ کا ایک ایسا انوکھا اور حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو جان کر ہر کوئی حیران ہے ۔ چتر کوٹ ضلع میں پانچ بچوں کی ماں اپنے شوہر کو دھوکہ دے کر عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      چترکوٹ : اترپردیش  (Uttar Pradesh News) کے چترکوٹ (Chitrakoot) میں معاشقہ کا ایک ایسا انوکھا اور حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو جان کر ہر کوئی حیران ہے ۔ چتر کوٹ ضلع میں پانچ بچوں کی ماں اپنے شوہر کو دھوکہ دے کر عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا عاشق کے ساتھ کافی وقت سے معاشقہ چل رہا تھا ، مگر بدھ کی رات جب وہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تب وہ پانچوں بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ متاثرہ شوہر نے پولیس میں تحریر دی ہے ۔

      دراصل یہ معاملہ مئو تھانہ حلقہ کے تلولی گرام پنچایت کے چندئی گاوں می پیش آیا ہے ، جہاں کے رہنے والی بہاری لال نام کے شخص نے بتایا کہ اس کی شادی 15 سال پہلے ریپورا کے بانگھی گاوں میں سونو دیوی نام کی خاتون سے ہوئی تھی ، جس سے اس کے پانچ بچے بھی ہوئے ہیں ۔ مگر اس کی بیوی کا معاشقہ ریپورا کے اٹاوا گاوں کے رہنے والے دیا شنکر نام کے شخص سے کافی دنوں سے چل رہا تھا ۔ حالانکہ شوہر نے کہا کہ اس کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ اس کی بیوی کا دیا شنکر نام کے شخص سے معاشقہ چل رہا تھا ۔

      شوہر نے بتایا کہ اکثر وہ دونوں فون سے بات بھی کیا کرتے تھے اور چوری چھپے ملتے بھی رہتے تھے ۔ شوہر نے کہا کہ کل رات جب وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اور رات میں اس کی نیند کھلی تو وہ حیران رہ گیا ۔ اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی دوسرے کمرے میں اپنے عاشق کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی ، جس پر کہا سنی ہوگئی ۔ صبح ہوتے ہی خاتون اپنے عاشق دیا شنکر کے ساتھ پانچوں بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ۔

      اس واقعہ کے بعد شوہر اپنے پانچوں بچوں کو لے کر تھانہ پہنچا اور کارروائی کی فریاد کی ۔ شوہر نے جہاں پولیس سے بیوی کو تلاش کرنے کی فریاد کی تو وہیں ملزم عاشق کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ فی الحال پولیس نے شوہر کی تحریر پر معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: