ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ 6 سالوں سے ملک کی شبیہ خراب کرنے میں محو : نقوی

مختار عباس نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘ کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 06, 2021 03:46 PM IST
  • Share this:
عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ 6 سالوں سے ملک کی شبیہ خراب کرنے میں محو : نقوی
عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ 6 سالوں سے ملک کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول: نقوی ۔ فائل فوٹو ۔ یو این آئی ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گزشتہ 6 سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں ۔ کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے سازشی سپاری کا ملکی عوام کے عزائم نے وقت وقت پر سبق سکھایا ہے ۔ ایسے سازشی شاطروں کے مرجھائے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کی سبھی کوششوں کو عوام نے نظرانداز کردیا ہے۔


مختار عباس نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘ کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔


مرکزی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کے تمام تر سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے سال ل2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے پر اعتماد کا اظہار کیا اور سادہ اکثریت سے حکومت بنی ۔ 2019 میں دوبارہ اس سے بڑھ کر اکثریت سے نوازا۔ اس دوران ہوئے اسمبلی، پنچایت و مقامی انتخابات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر لگائی ہے۔


مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ فارمولے نے کریمنل سازش کے کرداروں کو بے نقاب کیا ہے۔ دنیا وزیر اعظم مودی کے چو طرفہ ترقی کی قائل ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم مودی سماج کے ہر طبقے کی ترقی و برابر کی حصے داری کے لئے مسلسل کام کرتے رہے ہیں ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے سیکورٹی اہلکار نے گھس کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تو سرحد کے اس پار سے ثبوت طلب کئے جانے لگے اور سرحد کے اس پار سے بھی قدیم پارٹی کے لیڈر سوال کھڑے کرنے لگے ۔ جو کہ ’کمال کا ثبوت و سوال کی چغلبندی‘ تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 06, 2021 03:41 PM IST