ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نو گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بدلا نام ، جگدمبیکا پال نے کہا : نام کی وجہ سے سیاح ہوتے تھے کفیوز

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

  • Share this:
نو گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بدلا نام ، جگدمبیکا پال نے کہا : نام کی وجہ سے سیاح ہوتے تھے کفیوز
نو گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بدلا نام ۔ فائل فوٹو ۔

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس مرتبہ سدھارتھ نگر ضلع کے نوگڑھ ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سدھارتھ نگر ریلوے اسٹیشن کردیا گیا ہے ۔ عوامی رابطہ محکمہ کے افسران نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے چیف سکریٹری نے بتایا کہ نوگڑھ ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اب سدھارتھ نگر ریلوے اسٹیشن کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے یوگی حکومت نے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے اور الہ آباد شہر کا نام پریاگ راج کردیا تھا ۔ اب نوگڑھ ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سدھارتھ نگر کردیا گیا ہے ۔


نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ سدھارتھ نگر ضلع کے نام پر ہی اس اسٹیشن کا نام رکھا جائے ، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے بتایا کہ سدھارتھ کی زمین میں آکر ریلوے اسٹیشن کے نام کی وجہ سے لوگ کنفیوز ہوجاتے تھے ، اس لئے نوگڑھ کا نام بدل کر سدھارتھ نگر کرنا پڑا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے ۔


ادھر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کا کہنا ہے کہ جب ضلع سدھارتھ نگر تھا تو ریلوے اسٹیشن کا نام نوگڑھ ہونے کا کوئی مطلب نہیں بنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نام صرف سیاحوں کے درمیان کنفیوزن پیدا کرتا تھا ، میں نے اس سلسلہ میں وزیر اعلی کو لکھا تھا ۔ پال نے کہا کہ نام بدلنے کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے منظوری ملنے کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔
First published: Dec 06, 2019 09:06 PM IST