نوراتری کے دوران گربا میں اپنے رسک پر جائیں مسلمان ورنہ...، اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کی وارننگ

نوترا کے دوران گربا میں اپنے رسک پر جائیں مسلمان ورنہ...، اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کی وارننگ

نوترا کے دوران گربا میں اپنے رسک پر جائیں مسلمان ورنہ...، اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کی وارننگ

Garba Dance in Navratri: نوراتری کے تہوار سے پہلے ہی گربا ڈانس میں غیر ہندو لوگوں کی انٹری کو لے کر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے وارننگ جاری کی ہے ۔ مسلم لفظ کا ذکر کئے بغیر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے واررنگ میں کہا ہے کہ گربا انعقاد میں مسلم نوجوان اپنے رسک پر ہی انٹری کریں ورنہ کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کیلئے ہندو ذمہ دار نہیں ہوگا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh | Varanasi | Lucknow
  • Share this:
    وارانسی : اس سال 26 ستمبر سے نوراتر کی شروعات ہورہی ہے۔ نوراتری کے تہوار سے پہلے ہی گربا ڈانس میں غیر ہندو لوگوں کی انٹری کو لے کر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے وارننگ جاری کی ہے ۔ مسلم لفظ کا ذکر کئے بغیر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے واررنگ میں کہا ہے کہ گربا انعقاد میں مسلم نوجوان اپنے رسک پر ہی انٹری کریں ورنہ کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کیلئے ہندو ذمہ دار نہیں ہوگا ۔ اس سال 26 ستمبر سے شروع ہونے والے دیوی درگا کے نو روزہ اتسو کے دوران روایتی گربا ڈانس پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اترکاشی: گنگوتری ہائی وے 15 گھنٹے سے بند، لگا 5 کلومیٹر لمبا جام، ہزاروں مسافر پھنسے


    دراصل یہ بیان اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کے مہامنتری سوامی جتیندر نند نے دیا ہے ۔ سوامی نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ نوراتر کے دوران ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گربا کا انعقاد ہوتا ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ غیر ہندو لوگ اپنی شناخت چھپاکر ہاتھوں میں کلاوے باندھ کر کے 'لو جہاد' کے نظریہ سے گربا ڈانس میں انٹری کرتے ہیں ۔ اس صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے لوگوں کو روکیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایران میں حجاب کے خلاف مزید پرتشدد ہوئے مظاہرے، سڑکوں پر جلا دی جارہی ہیں گاڑیاں


    اتنا ہی نہیں، ملک کے سبھی گربا انعقاد کرنے والی کمیٹیوں سے اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے اپیل کی کہ گربا ڈانس کا انعقاد کرنے والے آرگنائزرس آئی ڈی چیک کرکے ہی پروگرام میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت دیں ، تاکہ ہندو بہو بیٹیوں کے ساتھ گربا ڈانس کرنے والا کون ہے، اس کا پتہ چل سکے ۔ نیز سوامی جتیندر نند نے وارننگ جاری کی ہے کہ غیر ہندو مذہب کے لوگ اپنے رسک پر پر ہی گربا کے پنڈال میں داخل ہوں۔ اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو ہندو سماج اس کیلئے ذمہ دار نہیں ہوگا ۔

    ادھر غیر ہندو کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے مدھیہ پردیش کے اجین کے ایک ہندو مذہبی لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ 'لو جہاد' کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ان کی تنظیم کے کارکنان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والے نوراتری تہوار کے دوران ریاست میں گربا ڈانس پروگرام میں کوئی بھی غیر ہندو انٹری نہ کرے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: