اترپردیش: نومنتخب میئر، صدر اور کونسلر آج سے بلدیاتی اداروں میں اٹھائیں گے حلف، سرکاری عملہ تیار

اترپردیش: نومنتخب میئر، صدر اور کونسلر آج سے بلدیاتی اداروں میں اٹھائیں گے حلف، سرکاری عملہ تیار

اترپردیش: نومنتخب میئر، صدر اور کونسلر آج سے بلدیاتی اداروں میں اٹھائیں گے حلف، سرکاری عملہ تیار

بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے تمام وزراء سے کہا ہے کہ وہ اپنے انچارج اضلاع کے اداروں میں منعقد ہونے والے حلف برداری کے پروگراموں میں موجود رہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    بلدیاتی اداروں کے منتخب میئرز، چیئرپرسنز اور کونسلرز سے حلف لینے کا کام حکومت کی جانب سے طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعہ سے شروع ہوگا۔ اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی کی ریاستی تنظیم نے دونوں نائب وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء کو اپنے اپنے اضلاع میں حلف برداری کے موقع پر موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

    بتادیں کہ 762 میں 760 بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں۔ ان 17 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر کی سیٹ پر جیت درج کرنے ساتھ ہی بی جے پی نے تمام میونسپل کونسلوں اور سٹی پنچایت کے صدر کی سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Weather Update: دہلی این سی آر میں بدلا موسم، تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ بارش، لوگوں کو ملی راحت

    نومنتخب عوامی نمائندوں کی حلف برداری کے پروگرام کو تاریخی بنانے کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے کی گئی ہیں۔ حکومت اور بی جے پی تنظیم کی طرف سے تمام وزراء کے ساتھ ساتھ مقامی عہدیداروں کو بھی اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:


    اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح میں شامل ہوں گی یہ 25 پارٹیاں

    یہ بھی پڑھیں:


    Go First Crisis: گو فرسٹ کے مسافروں کی بڑھی پریشانی، ایئر لائنز نے 28 مئی تک فلائٹس رد کی

    اترپردیش میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جمعرات کو وارانسی کے نو منتخب میئر اور برجیش پاٹھک کانپور میونسپل کارپوریشن کی حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے تمام وزراء سے کہا ہے کہ وہ اپنے انچارج اضلاع کے اداروں میں منعقد ہونے والے حلف برداری کے پروگراموں میں موجود رہیں۔ اس کے علاوہ تمام کابینہ، آزاد انچارج اور وزرائے مملکت کو بھی انچارج اضلاع میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: