உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mob Lynching in Lucknow: مندر کے پجاریوں نے ٹھیکیدار کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا!

    Mob Lynching in Lucknow: مندر کے پجاریوں نے ٹھیکیدار کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا!

    Mob Lynching in Lucknow: مندر کے پجاریوں نے ٹھیکیدار کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا!

    Lucknow News: ٹرسٹ کی زمین پر ہو رہی تعمیر کو لے کر تنازعہ تھا، مندر کے پجاریوں پر قتل کا الزام لگا ہے۔ اب پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: راجدھانی میں موب لنچنگ کی واردات سامنے آئی ہے۔ لکھنو کے گوسائیں گنج علاقے میں ایک زمینی تنازعہ کو لے کر ٹھیکیدار کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین پر ہو رہے تعمیری کام کو لے کر وہاں پر موجود مندر کے پجاریوں کو اعتراض تھا، جس کے بعد تنازعہ ہوا اور پجاریوں نے مل کر ٹھیکیدار کو پیٹ دیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ٹھیکیدار کی شناخت نرمل اگنی ہوتری کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زمین سے متعلق طویل وقت سے تنازعہ چل رہا تھا اور پہلے بھی پجاریوں اور ٹھیکدار کے درمیان تنازعہ ہوچکا تھا۔

      قتل کے بعد مچ گیا ہنگامہ

      علاقے میں ہوئے ٹھیکیدار کے قتل کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھیڑ کو ہٹایا۔ نرمل اگنی ہوتری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ علاقے میں ہوئی اتنی بڑی واردات کے بعد لوگ دہشت میں ہیں۔ پولیس نے وہیں ملزمین سے پوچھ گچھ کرنی شروع کردی ہے اور واردات کا انکشاف کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: