لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh) میں یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) تاریخ رقم کرتے ہوئے لکھنو کے اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم (Ikana Stadium) میں تقریباً 70 ہزار لوگوں کے سامنے مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اسٹیج پر موجود ہیں۔ اس حلف برداری تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پرکاش نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے بھی شرکت کی ہے۔ حالانکہ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ان کے والد ملائم سنگھ یادو اس حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ نائے وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔


کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے نائب وزر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا۔
یوگی کابینہ کی فائنل فہرست سامنے آچکی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اس بار بھی دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔ کیشو پرساد موریہ کو مسلسل دوسری بار نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری دی گئی ہے، لیکن ان کے ساتھ دنیش شرما کو جگہ نہیں ملی ہے اور ان کی جگہ برجیش پاٹھک کو نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔
کابینی وزیر: سوریہ پرتاپ شاہی، سریش کمار کھنہ، سوتنتر دیو سنگھ، بیبی رانی موریہ، لکشمی نارائن چودھری، جے ویر سنگھ، دھرمپال سنگھ، نند گوپال گپتا نندی، بھوپیندر سنگھ چودھری، انل راج بھر، جتن پرساد، راکیش سچان، اروند کمار شرما، یوگیندر اپادھیائے، آشیش پٹیل اور سنجے نشاد۔
ریاستی وزیر: (آزادانہ چارج): کپل دیو اگروال، رویندر جیسوال، نتن اگروال، سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرم ویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ، ارون کمار سکسینہ اور دیاشنکر مشرا دیالو۔
ریاستی وزیر: دنیش کھٹک، سنجیو گوڑ، مینکیشور سنگھ، بلدیو سنگھ اولکھ، اجیت پال، جسونت سینی، رامکیش نشاد، منوہر لال منو کوری، سنجے گنگوار، برجیش سنگھ، کے پی ملک، سریش راہی، سومیندر تومر، انوپ پردھان، پرتیبھا شکلا، راکیش راٹھور، رجنی تیواری، ستیش شرما، وجے لکشمی گوتم اور دانش آزاد انصاری۔
اس سے قبل جمعرات کی شام مرکزی وزیر داخلہ اور اترپردیش کے آبزرور امت شاہ اور کو آبزرور رگھور داس، یوپی الیکشن کے انچارج دھرمیندر پردھان، یوپی انچارج رادھا موہن سنگھ، سنگٹھن منتری سنیل بنسل کی موجودگی میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کیا گیا۔ ان کے نام کی تجویز سینئر رکن اسمبلی سریش کھنہ نے پیش کی۔ اس کے بعد آدتیہ ناتھ نے راج بھون پہنچ کر گورنر آنندی بین پٹیل کو بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 273 اراکین اسمبلی کا حمایتی خط سونپ کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے کابینہ میں شامل ہونے والے ناموں کی فہرست بھی گورنر کو سونپی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔