اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوئیڈا میں بڑا حادثہ: 100میٹر لمبی دیوار گری، 4لوگوں کی موت، ملبے میں کئی کے دبے ہونے کا اندیشہ

    Youtube Video

    BREAKING News: پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ نوئیڈا کے سیکٹر 21 کے جلوایو وہار کا واقعہ ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ چاردیواری 100 میٹر لمبی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida, India
    • Share this:
      نوئیڈا۔ گوتم بدھ نگر ضلع کے سیکٹر 21 میں واقع ایک پوش علاقے میں ایک اپارٹمنٹ کی باؤنڈری وال گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ کئی دیگر کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ فی الحال این ڈی آر ایف اور چار جے سی بی مشینوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ نوئیڈا کے سیکٹر 21 کے جلوایو وہار کا واقعہ ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ چاردیواری 100 میٹر لمبی تھی۔

      اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ریسکیو آپریشن این ڈی آر ایف، پولیس انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کے ساتھ ڈاکٹرز اور ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت پپو، پشپیندر، پنا لال اور امیت کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام مرنے والوں کا تعلق یوپی کے بداون اضلاع سے بتایا جا رہا ہے۔

      ہائی وے پر پلٹ گیا بڑا ٹرک، گاڑی میں سے باہر گر گئی ایسی چیزیں جسےدیکھ کر شرمندہ ہوگئے لوگ

      چین میں بھیانک سڑک حادثہ، ایکسپریس۔وے پر بس پلٹنے سے 27 افراد کی دردناک موت

      چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق
      ڈی ایم سہاس ایل وائی نے بتایا کہ کلائمیٹ بہار اپارٹمنٹ کے نالے کی مرمت کا کام چل رہا تھا، جب یہ چاردیواری گر گئی۔ اب تک چار افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے۔ ضلع اسپتال میں دو اور کیلاش اسپتال میں دو موت کی اطلاع ملی ہے۔ 9 زخمی زیر علاج ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا، اس کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے ٹھیکے پر کام کروایا جا رہا تھا۔ حادثہ نالے کی اینٹیں ہٹانے کے دوران پیش آیا۔

      مرنے والوں کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان
      حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی ایم اور سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے تمام زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت بھی کی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: