உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Twin Tower Blast: نوئیڈا کے ٹوئن ٹاور میں دھماکہ کے بعد آس پاس کے گھروں میں ٹوٹے شیشے، جانئے پورا حال

    Twin Tower Blast: نوئیڈا کے ٹوئن ٹاور میں دھماکہ کے بعد آس پاس کے گھروں میں ٹوٹے شیشے، جانئے پورا حال

    Twin Tower Blast: نوئیڈا کے ٹوئن ٹاور میں دھماکہ کے بعد آس پاس کے گھروں میں ٹوٹے شیشے، جانئے پورا حال

    Noida Twin Tower Demolition: بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ سے آس پاس کی سوسائٹیوں کے کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دس کلو میٹر دور تک دھماکہ کی آواز سنائی دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Noida | Delhi
    • Share this:
      نوئیڈا : نوئیڈا میں اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے سپرٹیک کے ٹوئن ٹاورس کو گرادیا گیا ۔ دھماکہ کے بعد اٹھے دھنوئیں کے غبار سے دن میں ہی اندھیرا چھا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ سے آس پاس کی سوسائٹیوں کے کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دس کلو میٹر دور تک دھماکہ کی آواز سنائی دی، وہیں گھروں کی ٹائلس بھی ٹوٹ گئی ہے ۔ گھر میں لگے پنکھے ہلنے لگے، سپرٹیک ٹوئن ٹاوروں کو گرنے کے بعد آس پاس کے علاقہ میں دھول کے بادل چھا گئے ۔ ٹوئن ٹاروں کو گرانے کے بعد آس پاس جمی دھول کو روکنے کیلئے پانی کے اسپرے کیلئے اینٹی اسماگ گن کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ پارشوناتھ سوسائٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خواب کی طرح سے ہے کہ آج پورا گھر دھول سے ڈھکا ہوا ہے ۔


      یہ بھی پڑھئے: نوئیڈا کے ٹوئن ٹاورس بارود سے محض 7 سیکنڈ میں ہوگئے زمیں دوز


      ادھر نوئیڈا سی ای او ریتو ماہیشوری نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد ہوئی گندگی کو ہٹایا جارہا ہے ۔ علاقہ میں گیس اور بجلی کی سپلائی کچھ دیر میں بحال کردی جائے گی جبکہ شام ساڑھے چھ بجے کے بعد لوگوں کو پڑوسی سوسائٹی میں داخلہ کی اجازت ہوگی ۔


      یہ بھی پڑھئے: ٹوئن ٹاور کے انہدام سے فضائی آلودگی کا خطرہ، ہیلپ لائن نمبر جاری


      نوئیڈا پولیس کمشنر نے کہا کہ پورے منصوبہ کے ساتھ کام کیا گیا اور ٹاور کو گرایا گیا ۔ سیکورٹی کے پورے انتظامات تھے، جس کی وجہ سے سب کچھ صحیح ہوا ۔ باقیات اور بچے ہوئے دھماکہ خیز مواد کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ پر جارہے ہیں ۔

      بتادیں کہ دھماکہ کے بعد چند سکینڈ میں بلند و بالا عمارت تاش کے پتوں کی طرح بھربھرا کر گرگئی ۔ غیر قانونی روپ سے بنے ان ٹوئن ٹاور کو منہدم کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے ایک سال بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ بدعنوانی پر بڑا وار کرتے ہوئے سپرٹیک ٹوئن ٹاورس کو تاریخ میں درج کردیا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: