Uttar Pradesh Opinion Poll 2022: پھر بی جے پی کی بن سکتی ہے سرکار، ایس پی پہلے سے بہتر
Uttar Pradesh Opinion Poll 2022 : اتر پردیش کی 403 رکنی اسمبلی کے حوالے سے مختلف چینلوں کے ذریعہ اوپینین پولس (Opinion Poll) کرائے گئے ہی ۔ اس ریاست میں اہم طور پر زی نیوز، انڈیا ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے سروے کروایا ہے۔ ان چینلز نے اس کے نتائج جاری کئے ہیں ۔ ان سب نے ریاست میں ایک بار پھر بی جے پی (BJP) کی حکومت بننے کی پیشین گوئی کی ہے ۔
نئی دہلی : اتر پردیش کی 403 رکنی اسمبلی کے حوالے سے مختلف چینلوں کے ذریعہ اوپینین پولس (Opinion Poll) کرائے گئے ہی ۔ اس ریاست میں اہم طور پر زی نیوز، انڈیا ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے سروے کروایا ہے۔ ان چینلز نے اس کے نتائج جاری کئے ہیں ۔ ان سب نے ریاست میں ایک بار پھر بی جے پی (BJP) کی حکومت بننے کی پیشین گوئی کی ہے ۔ ویسے ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ریاست میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں پارٹی کے ممبران اسمبلی کی تعداد کم ہوگی ۔ ریاست میں حکومت سازی کیلئے 202 کے جادوئی اعداد و شمار کی ضرورت ہے ۔
ریپبلک ٹی وی کے مطابق بی جے پی ایک بار پھر 403 رکنی اتر پردیش اسمبلی میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔ اس نے کہا ہے کہ 252-272 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں سماج وادی پارٹی کو 111-131 سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی ہے ۔ چینل نے بی ایس پی کو 8-16 اور کانگریس کو 3-9 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اتر پردیش میں سات مرحلوں میں پولنگ کا اعلان کیا ہے، جو 10 فروری سے شروع ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی چار دیگر ریاستوں کے ساتھ 10 مارچ کو ہوگی ۔ اس مرتبہ یوپی میں 10 فروری، 14 فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
انڈیا ٹی وی نے اپنے اوپنین پول میں بی جے پی کو 230-235 سیٹیں جیتنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ اس نے سماج وادی پارٹی کو 160-165 سیٹیں دی ہیں ۔ انڈیا ٹی وی نے اس مرتبہ ریاست میں بی ایس پی کیلئے خراب صورتحال کا اندازہ لگاا ہے ۔ بی ایس پی کو 3 سے 7 اور کانگریس کو 2-5 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ 2017 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں 11 فروری، 15 فروری، 19 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 4 مارچ اور 8 مارچ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوئی تھی ۔ اسی طرح اتر پردیش میں سات مرحلوں میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 11 اپریل، 18 اپریل، 23 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو پولنگ ہوئی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔