سنسنی خیز: منگیتر بنی بھابھی .... شادی سے ٹھیک پہلے لاپتہ ہوا دولہا آٹھ دن بعد گھر لوٹا تو...

سنسنی خیز: منگیتر بنی بھابھی .... شادی سے ٹھیک پہلے لاپتہ ہوا دولہا آٹھ دن بعد گھر لوٹا تو... علامتی تصویر ۔

سنسنی خیز: منگیتر بنی بھابھی .... شادی سے ٹھیک پہلے لاپتہ ہوا دولہا آٹھ دن بعد گھر لوٹا تو... علامتی تصویر ۔

UP News: اترپردیش کے پیلی بھیت میں گزشتہ دنوں شادی کے منڈپ سے فیشیل کرانے کا کہہ کر لاپتہ ہوئے دولہے کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے ۔ دولہے نے بھاگ کر اپنی معشوقہ سے شادی کرلی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh | Pilibhit
  • Share this:
    پیلی بھیت : اترپردیش کے پیلی بھیت میں گزشتہ دنوں شادی کے منڈپ سے فیشیل کرانے کا کہہ کر لاپتہ ہوئے دولہے کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے ۔ دولہے نے بھاگ کر اپنی معشوقہ سے شادی کرلی ۔ دولہے کے اچانک یوں غائب ہونے پر اس کے چھوٹے بھائی کو اپنی ہونے والی بھابھی سے شادی کرنی پڑ گئی تھی ۔ وہیں اب معشوقہ کو بیوی بناکر لوٹے بڑے بھائی کو اہل خانہ نے گھر میں قدم رکھنے نہیں دیا ۔ اس کے بعد وہ اپنی بیوی کو لے کر چلا گیا ۔

    دراصل یہ پورا معاملہ پیلی بھیت کے بلسنڈا علاقہ کا ہے، جہاں کے رہنے والے شیام اودھ تیواری کے بیٹے ششانک کی شادی یکم فروری کو ضلع بریلی میں ایک لڑکی سے بارات گھر میں ہونے والی تھی ۔ دونوں طرف تیاری پوری ہوچکی تھی ۔ دلہن اپنے دولہا کا بے صبری سے انتظار کررہی تھی ۔ باراتی بھی بس میں بیٹھ گئے تھے ۔ بس دولہے کا انتظار تھا، لیکن فیشیل کے بہانے گھر سے گیا دولہا اپنی گرل فرینڈ کے پاس پہنچ گیا ۔ وہیں دیر رات تک جب ششانگ گھر واپس نہیں آیا تو مجبورا تیواری جی نے لڑکی فریق کو ساری بات بتادی اور اپنے چھوٹے بیٹے و دولہے کے چھوٹے بھائی کو سمجھا بجھاکر اہل خانہ کی عزت کا حوالہ دیتے ہوئے بریلی بارات لے جاکر ہونے والی بھابھی سے اس کی شادی کرادی ۔

    شادی تو ہوگئی تھی، لیکن جب اگلے دن تک ششانک کی کوئی خبر نہیں ملی تو اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ۔ تین فروری سے پولیس ششانک کی تلاش میں مصروف ہوگئی تھی۔ ایسے میں آٹھ فروری کے دن ششانک گھر واپس آتا ہے، لیکن اہل خانہ اسے دیکھ کر خوش ہونے کی بجائے حیران اور غصہ ہوجاتے ہیں، کیونکہ ششانک لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ گھر سے بھاگ گیا تھا اور جب گھر واپس آیا تو اپنی گرل فرینڈ کو بیوی بناکر ساتھ لایا۔ لہذا ناراض اہل خانہ نے اس کو گھر سے بھگا دیا ۔

    وہیں اس معاملہ میں تھانہ انچارج اچل کمار کا کہنا ہے کہ گمشدہ ششانک کے نمبر پر سی ڈی آر سے ایک لڑکی کا نمبر ٹریس ہوا ۔ ایسے میں لڑکی کو تھانے بلایا گیا تو لڑکی اپنے ساتھ اپنی ماں کو لے کر تھانہ پہنچی ۔ پولیس نے جب لڑکی سے ششانک کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو پہلے وہ ٹال مٹول کرنے لگی، لیکن جب پولیس نے سختی کی تو اس نے بتایا کہ اس نے اور ششانک نے کورٹ میں شادی کرلی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: اپنے کندھے پر بیوی کی لاش کو اوڈیشہ سے آندھرا پردیش لانے پر ایک شخص مجبور! آخرکیاہےمعاملہ؟


    یہ بھی پڑھئے: کیا ہے آپریشن دوست، کیسےپاکستان کےساتھی کیلئےمسیحیٰ بنی ہندوستانی فوج، ترکی نے پاک کولتاڑا



    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد لڑکی نے ششانک کو بھی تھانہ بلایا، جہاں دونوں نے پولیس کو کورٹ میریج کے کاغذات دکھائے ۔ اس کے بعد ہم نے لڑکے کے اہل خانہ کو بلایا اور انہوں نے کہا کہ ہمارا اب اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ اس کے بعد لڑکا لڑکی کے ساتھ چلا گیا ۔ دونوں بالغ ہیں، اس لئے کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: