Mann Ki Baat @100: اترپردیش کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا وزیراعظم مودی کا 'من کی بات' پروگرام
Mann Ki Baat @100: اترپردیش کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا وزیراعظم مودی کا 'من کی بات' پروگرام
Mann Ki Baat @100: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے کہا کہ ’’ہم نے من کی بات کو 100 مدارس میں ٹیلی کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن یہ پروگرام ریاست بھر کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا۔‘‘
لکھنؤ : وزیر اعظم نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام کے 100ویں ایپی سوڈ کو اتوار کو اتر پردیش کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے کہا کہ ’’ہم نے من کی بات کو 100 مدارس میں ٹیلی کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن یہ پروگرام ریاست بھر کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا۔‘‘
لکھنو میں من کی بات پروگرام کا نشریہ مقصد حسینی اور عرفانیہ مدرسہ جیسے کئی مدارس میں سنا گیا ۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی کے من کی بات پروگرام کے 12 ایپی سوڈ کا اردو میں ترجمہ کروایا تھا اور انہیں مدارس اور اسلامی اسکالرز میں تقسیم کیا تھا ۔ دریں اثنا ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے 'پی ٹی آئی بھاشا' سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام کے 100ویں ایپی سوڈ کو اترپردیش کے مختلف مدارس میں طلبہ اور اساتذہ نے سنا اور اس سے تحریک لی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تقریباً 100 مدارس میں من کی بات پروگرام سننے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن کئی دیگر مدارس نے خود آگے آکر اس اقدام میں تعاون کیا۔ اس دوران مدرسے کے طلباء، اساتذہ اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعظم کا من کی بات پروگرام سنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'وزیراعظم کا 'من کی بات' پروگرام پورے ملک کو ایک دھاگے میں باندھنے والا ثابت ہوا ہے۔ اب یہ یقین اقلیتی طبقے میں گہرا ہوتا جا رہا ہے کہ حقیقی معنوں میں صرف بی جے پی ہی ان کے مفاد کا کام کر سکتی ہے۔
اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے رکن قمر علی نے بتایا کہ آج وزیر اعظم کے 'من کی بات' پروگرام کی نشریات سننے کے لئے اتر پردیش کے 100 مدارس میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، لیکن اس کے علاوہ کئی دیگر مدارس وزیر اعظم کا 'من کی بات' پروگرام سننے کے لئے آگے آئے اور خصوصی انتظامات کئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔