کملیش تیواری قتل معاملہ: گجرات سے 6 حراست میں، بجنور میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ

بتا دیں کہ جمعہ کو ہی قتل معاملہ میں بجنور کے دو مولانا کے خلاف لکھنئو میں نامزد مقدمہ درج کیا گیا۔ قتل اور مجرمانہ سازش کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Oct 19, 2019 10:12 AM IST | Updated on: Oct 19, 2019 10:12 AM IST
کملیش تیواری قتل معاملہ: گجرات سے 6 حراست میں، بجنور میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ

کملیش تیواری قتل معاملہ: گجرات سے 6 حراست میں، بجنور میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ

لکھنئو۔ کملیش تیواری قتل معاملہ میں یوپی پولیس کے ذریعہ بجنور میں مولانا انوارالحق سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ وہیں، گجرات اے ٹی ایس نے معاملہ میں سورت سے چھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ بتا دیں کہ جمعہ کو ہی قتل معاملہ میں بجنور کے دو مولانا کے خلاف لکھنئو میں نامزد مقدمہ درج کیا گیا۔ قتل اور مجرمانہ سازش کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ANI

Loading...

مولانا مفتی نعیم کاظمی اور امام مولانا انوار الحق پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 2015 میں دونوں مولانا نے کملیش کے سر پر 1.5 کروڑ کا انعام رکھا تھا۔ کملیش تیواری کی اہلیہ کرن نے ایف آئی آر درج کرائی۔ ناکا ہنڈولا تھانہ میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

گجرات کے سورت سے چھ لوگ حراست میں لئے گئے

ادھر پولیس نے گجرات کے سورت سے چھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے چھ میں سے ایک کا رول قتل میں مشتبہ بتایا جا رہا ہے۔ ان سبھی کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا ہے اور یہ ٹیم یوپی پولیس اور ایس آئی ٹی سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ جمعہ کو لکھنئو میں کملیش تیواری کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Loading...