Prayagraj Violence: جے این یو کی طالبہ آفرین فاطمہ کے والد جاوید کے گھر پر چلا بلڈوزر، کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات
Prayagraj Violence: اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو نماز کے بعد بھڑکے تشدد کے معاملہ میں اہم ملزم بتائے جارہے محمد جاوید عرف جاوید پمپ کے گھر پر اتوار دوپہر کو بلڈوزر چلایا گیا ۔
Prayagraj Violence: اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو نماز کے بعد بھڑکے تشدد کے معاملہ میں اہم ملزم بتائے جارہے محمد جاوید عرف جاوید پمپ کے گھر پر اتوار دوپہر کو بلڈوزر چلایا گیا ۔
پریاگ راج : اترپردیش کے پریاگ راج میں جمعہ کو نماز کے بعد بھڑکے تشدد کے معاملہ میں اہم ملزم بتائے جارہے محمد جاوید عرف جاوید پمپ کے گھر پر اتوار دوپہر کو بلڈوزر چلایا گیا ۔ اس دوران وہاں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود رہے ۔ وہاں سے پولیس اہلکاروں نے احتجاج کی اپیل والے پوسٹر بینر بھی ہٹائے۔
دراصل پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے کریلی کے جے کے آشیانہ کالونی میں واقعہ 1500 مربع فٹ میں بنے جاوید کے دو منزلہ عالیشان گھر پر نوٹس چسپاں کرکے اتوار کی صبح گیارہ بجے تک اس عمارت کو خالی کرنے کیلئے کہا تھا ۔ جاوید پر پی ڈی پی سے نقشہ پاس کرائے بغیر گھر بنانے کا الزام ہے ۔ اتھاریٹی نے 10 مئی کو اس سلسلہ میں نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد 24 مئی تک ریکارڈ پیش نہ کرنے پر منہدم کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Demolition drive at the "illegally constructed" residence of Prayagraj violence accused Javed Ahmed continues in Prayagraj. pic.twitter.com/s4etc8Vz25
بتادیں کہ محمد جاوید جے این یو میں زیر تعلیم آفرین فاطمہ کے والد ہیں ۔ آفرین نے سی اے اے مخالف مظاہرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔ آفرین حجاب پر پابندی کے دوران بھی کافے بے باک رہی تھیں ۔ جے این یو طالبہ نے حجاب پر پابندی کے دوران جنوبی ہندوستان میں کئی شہروں کا دورہ کیا تھا اور مظاہروں میں حصہ لیا تھا ۔
آفرین کے والد کے گھر پر بلڈوزر چلائے جانے کے بعد ٹویٹر پر بھی لوگ اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ اسد الدین اویسی اور ششی تھرور سمیت کئی لیڈروں نے آفرین کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔