اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رامپور ضمنی انتخابات: بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی جیت، ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ملی ہار

    رامپور ضمنی انتخابات: بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی جیت، ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ملی ہار

    رامپور ضمنی انتخابات: بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ کی جیت، ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ملی ہار

    Rampur assembly byPoll 2022: اترپردیش کی رام پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے جیت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Rampur | Lucknow
    • Share this:
      رامپور: اترپردیش کی رام پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے جیت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ایس پی امیدوار عاصم رضا کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا ۔ رامپور سیٹ پر یہ الٹ پھیر 21 ویں راونڈ سے کچھ اس طرح شروع ہوا کہ نتیجہ آنے آنے تک ایس پی امیدوار لگاتار پچھڑتے چلے گئے اور آخری راونڈ تک بی جے پی نے بری سبقت بنالی ۔ 17 ویں راونڈ تک ایس پی کو سات ہزار سے زیادہ ووٹوں کی لیڈ حاصل تھی ۔

      غور طلب ہے کہ اترپردیش کی رام پور اسمبلی ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کو لے کر صبح سے ہی سیکورٹی کے انتظام کئے گئے تھے ۔ یہ سیٹ اعظم خان کا گڑھ مانی جاتی ہے ، اس سیٹ پر سبھی کی نگاہیں ٹکی تھیں اور شروعات سے سبقت بنائے رکھنے کے ساتھ ایس پی کی جیت کی بحث ہونے لگی تھی، لیکن ووٹوں کی گنتی جیسے جیسے آگے بڑھی ، ایس پی امیدوار پیچھے ہوتے چلے گئے ۔

      21 ویں راونڈ میں بی جے پی امیدوار آکاش سکینہ نے ایس پی کے عام رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سبقت حاصل کرلی ۔ 20 راونڈ تک ایس پی کے امیدوار عاصم رضا آگے چل رہے تھے ، لیکن حتمی نتیجہ آنے تک وہ اتنا پیچھے ہوگئے کہ بی جے پی امیدوار نے انہیں 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرادیا ۔

      21 ویں راونڈ میں بی جے پی کے امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی کے عاصم رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تین ہزار سے زیادہ ووٹوں کی لیڈ حاصل کرلی ۔ 21 ویں راونڈ تک بی جے پی کو 35091 اور ایس پی 31930 ووٹ ملے ۔ 25 ویں راونڈ میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی کے عاصم رضا پر 9065 ووٹوں کی لیڈ حاصل کرلی ۔

      اس کے بعد بی جے پی لگاتار لیڈ حاصل کرتی چلی گئی اور ایس پی امیدوار کو 33 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرادیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: