اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Azam Khan News: اکھیلیش یادو سے ناراضگی کے سوال پر اعظم خان نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

    Azam Khan News: سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد یوپی کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

    Azam Khan News: سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد یوپی کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

    Azam Khan News: سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد یوپی کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

    • Share this:
      رام پور : سماج وادی پارٹی کے رام پور سے ممبر اسمبلی اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد یوپی کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اس دوران ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ناراض ہونے کیلئے کوئی بنیاد چاہئے ، مجھے تو کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں خود بے بنیاد ہوں، تو بنیاد کہاں سے آئے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سماجوادی کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے اعظم خان-شیوپال، پارٹی لیڈر نے کہی یہ بڑی بات


      اعظم خان نے کہا کہ میں کسی سے ناراض ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ میں سماج وادی پارٹی کا ایک ادنی سا کارکن ہوں، اس لیے میں ان دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو جیل میں مجھ سے ملنے آئے اور جو کسی وجہ سے نہیں آئے ۔ اس کے ساتھ ہی اعظم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وہ حق ادا کیا ، جو نہ میرے ساتھ کے ، نہ میرے مذہب کے اور نہ میرے ریاست کے کرسکے ، لیکن سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں۔ نیز انہوں نے کہا کہ میں نے بچوں کے ہاتھ میں کاپی کتابیں دینے کا کام شروع کیا تھا، اب بھی جاری رہے گا۔ میری یونیورسٹی پر بلڈوزر چلا بھی تو تاریخ میں لکھا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان سرحد پر مرکزی ٹیلی کام محکمہ نے شروع کیا یہ خصوصی آپریشن


      بتادیں کہ شیو پال سنگھ یادو نے اعظم خان سے اس وقت ملاقات کی تھی، جب وہ سیتا پور جیل میں بند تھے، لیکن ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ان سے ملنے نہیں گئے تھے۔ یہی نہیں، 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد اعظم خان کے حامیوں نے ایس پی سربراہ پر انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگا کر سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا تھا۔ اس دوران رام پور ایم ایل اے کے کئی حامیوں نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔

      اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو اور اعظم خان کی سیتا پور جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی جیل میں ایس پی ایم ایل اے سے ملاقات کی تھی ۔ حالانکہ اس دوران اعظم خان ایس پی لیڈروں سے ملنے سے گریز کرتے رہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: