بڑی خبر: تین دفعات میں اعظم خان قصوروار قرار، سنائی گئی تین سال کی سزا
بڑی خبر: تین دفعات میں اعظم خان قصوروار قرار، سنائی گئی تین سال کی سزا
Azam Khan Hate Speech Case: رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو آئی پی سی کی تین دفعات کے تحت قصوروار قراردیا ۔ کورٹ نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی ہے ۔
رامپور : سماجوادی پارٹی کے قداور لیڈر اور رامپور سے ممبر اسمبلی اعظم خان کی سیاسی اننگز کیلئے 27 اکتوبر کا دن انتہائی اہم رہا ۔ رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو آئی پی سی کی تین دفعات کے تحت قصوروار قراردیا ۔ کورٹ نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ سزا کے بعد اب اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوجائے گی ۔
دراصل سال 2019 میں لوک سبھا الیکشن کے دوران اعظم خان کے خلاف ہیٹ اسپیچ کا ایک معاملہ درج کیا گیا تھا ۔ مبینہ طور پر اعظم نے رامپور کی ملک اسمبلی سیٹ میں ایک انتخابی تقریر کے دوران قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تبصرے کئے تھے ۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ۔ بی جے پی کے لیڈر آکاش سکسینہ نے اس کی شکایت کی تھی اور اسی معاملہ میں رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ وہیں دوسری طرف ہیٹ اسپیچ معاملہ میں اعظم خان کو قصوروار قرار دئے جانے پر ایس پی نے بی جے پی پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ ایس پی لیڈر فخر الحسن کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کا یہ کیا جارہا ہے ۔ کسی بھی بی جے پی لیڈر کو سزا نہیں ہورہی ہے ۔
ادھر کورٹ کے فیصلہ کو لے کر بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے کہا کہ یوگی سرکار میں اعظم خان کا خوف لوگوں کے دل سے ختم ہورہا ہے ۔ اعظم خان 87 معاملات میں ملزم ہیں اور کئی اور معاملات میں اعظم خان کو سزا ہوسکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔