Hate Speech Case: سزا ملنے کے بعد اعظم خان کے پاس اب کیا ہیں آپشنز، یہاں جانئے سب کچھ
Hate Speech Case: سزا ملنے کے بعد اعظم خان کے پاس اب کیا ہیں آپشنز، یہاں جانئے سب کچھ ۔ فائل فوٹو ۔
Hate Speech Case : ہیٹ اسپیچ معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر اعظم خان کو اترپردیش کے رامپور کی ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے تین سال کی قید اور 25 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، لیکن ان کے پاس ابھی بھی کچھ متبادل بچے ہیں ۔
نئی دہلی : ہیٹ اسپیچ معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر اعظم خان کو اترپردیش کے رامپور کی ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے تین سال کی قید اور 25 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، لیکن ان کے پاس ابھی بھی کچھ متبادل بچے ہیں ۔ اپنی تقریر میں اعظم خان نے نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی پر بلکہ رامپور کے اس وقت کے ڈی ایم کیلئے بھی انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا ۔ اعظم خان کو سزا سنائے جانے کے بعد رامپور میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
قانون کے جانکاروں نے بتایا کہ اعظم خان اس فیصلہ کو لے کر نچلی عدالت کی پناہ لے سکتے ہیں ۔ اس کیلئے انہیں ایک ضمانت کی عرضی داخل کرنے ہوگی ۔ اگر نچلی عدالت اس عرضی کو قبول کرلیتی ہے تو اعظم خان کے جیل سے باہر نکلنے کا راستہ صاف ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر عدالت ان کی ضمانت عرضی خارج کردیتا ہے، تو پھر اعظم خان ہائی کورٹ کا رخ کرسکیں گے ۔ حالانکہ اعظم خان 60-90 دنوں میں اس فیصلہ کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔ اگر کورٹ ، اس فیصلہ پر اسٹے نہیں لگاتی ہے تو اعظم خان کو کوئی راحت نہیں لے گی ۔ قانون کے جانکاروں کے مطابق چونکہ عدالت نے اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی ہے ، ایسے میں ان کی اسمبلی کی رکنیت رد ہوسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ نے سال 2013 میں ایک تاریخی فیصلہ سنایا تھا ۔ 10 مرتبہ کے ممبر اسمبلی اور دو مرتبہ کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے سیاسی کریئر پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ سزا سنائے جانے کے بعد اب اعظم خان الیکشن نہیں لڑ پائیں گے اور ان کی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوجائے گی ۔
خیال رہے کہ عوامی نمائندوں کیلئے بنے قانون کے مطابق اگر کسی ممبر اسمبلی کو دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی جاتی ہے تو پھر اس کی رکنیت چلی جاتی ہے ۔ اس سے پہلے ایودھیا کی گوسائی گنج اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کھبو تیواری کو اپنی اسمبلی کی رکنیت گنوانی پڑی تھی، کیونکہ کورٹ نے دو سال سے زیادہ کی سزا سنائی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔