اترپردیش: اعظم خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب نہیں ڈال پائیں گے ووٹ، ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا حکم
اترپردیش: اعظم خان کو لگا بڑا جھٹکا، اب نہیں ڈال پائیں گے ووٹ، ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا حکم۔ فائل فوٹو ۔
Azam Khan News: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو جمعرات کو بڑا جھٹکا لگا ۔ اب اعظم خان ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے ۔ ان کا نام ووٹرلسٹ سے ہی کاٹ دیا جائے گا ۔
رامپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو جمعرات کو بڑا جھٹکا لگا ۔ اب اعظم خان ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے ۔ ان کا نام ووٹرلسٹ سے ہی کاٹ دیا جائے گا ۔ نفرت آمیز تقریر کرنے کے معاملہ میں تین سال کی سزا ملنے کی وجہ سے ان کی اسمبلی کی رکنیت چلی گئی تھی ۔ اب الیکشن کمیشن نے ان سے ووٹنگ کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ ان کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت یہ کارروائی کی ہے ۔ رامپور صدر سیٹ کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار آکاش سکسینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم خان کا حق رائے دہی کا اختیار چھیننے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ۔
رامپور اسمبلی حلقہ کے ووٹر رجسٹریشن افسر کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ شکایت گزار آکاش سکسینہ کی درخواست کے ساتھ عدالت کے حکم کی کاپیاں اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 اور 1951 کی متعلقہ دفعات کے تحت اعظم خان کا نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دیا جائے ۔
غور طلب ہے کہ اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں 27 اکتوبر کو رامپور کی ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت نے تین سال کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے بعد ان کی اسمبلی کی رکنیت رد ہوگئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔