یوپی اسمبلی ضمنی انتخابات : ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آئی پیلی ساڑی والی گلیمرس میڈم ، جانیں کیوں

ایک مرتبہ پھر یوپی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران پیلی ساڑی والی گلیمرس میڈم لکھنو میں واقع کرشنا نگر کے مہانگر انٹر کالج میں ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی ۔

Oct 20, 2019 09:12 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 09:12 PM IST
یوپی اسمبلی ضمنی انتخابات : ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آئی پیلی ساڑی والی گلیمرس میڈم ، جانیں کیوں

یوپی اسمبلی ضمنی انتخابات : ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آئی پیلی ساڑی والی گلیمرس میڈم ، جانیں کیوں

لوک سبھا انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر ایک پیلی ساڑی والی خاتون افسر کی تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں ۔ راتوں رات یہ خاتون پولنگ افسر فیس بک سے لے کر وہاٹس ایپ اور ہر جگہ چھا گئی تھی ۔ ایک مرتبہ پھر یوپی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران پیلی ساڑی والی گلیمرس میڈم لکھنو میں واقع کرشنا نگر کے مہانگر انٹر کالج میں ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی ۔ اتوار کو پیلی ساڑی والی رینا دیویدی پولنگ افسر کے طور پر رمبابائی میدان میں اپنی ای وی ایم ٹک لینے کیلئے پہنچیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔ لوگ ان کے ساتھ سیلفی بھی کھینچواتے ہوئے نظر آئے ۔

رینا دیویدی بھی اپنی اس شہرت سے کافی خوش نظر آئیں ۔ نیوز 18 سے بات چیت میں رینا کہتی ہیں کہ میرے اسٹائل نے مجھے دنیا میں نئی شناخت دلائی ۔ حالانکہ میں شروع سے ہی فیشن کو فالو کرتی رہی ہوں ، لیکن پی ڈبلیو ڈی میں نوکری ملنے کے بعد موقع کم مل پاتا تھا ، لیکن گزشتہ الیکشن میں میں پیلی ساڑی سے مشہور ہوگئی اور لوگ مجھے پیلی ساڑی والی میڈم کہنے لگے ۔

Loading...

رینا جتنی فیشن سے محبت کرتی ہیں اتنا ہی وہ سماجی کاموں کا بھی خیال رکھتی ہیں ، اس لے رینا نے کینٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں ووٹروں سےزیادہ ووٹنگ کرنے کی بھی اپیل کی ۔ بتادیں کہ رینا دیویدی لکھنو کے پی ڈبلیو ڈی محکمہ میں کام کرتی ہیں ۔ رینا دیویدی ایک بیٹی کی ماں ہیں ، لیکن اپنے فٹنس کو لے کر وہ ہمیشہ بیدار رہتی ہیں ۔

خیال رہے کہ اترپردیش کی 11 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کیلئے اتوار کو سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ پارٹیاں روانہ ہوئیں ۔ پیر یعنی 21 اکتوبر کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ان سیٹوں پر 110 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ سب سے زیادہ 13 امیدوار لکھنو کینٹ اور جلال پور سیٹوں پر ہیں ۔

Loading...