ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : پورے جوش و خروش سے ساتھ منایا گیا دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کا جشن

جشن جمہوریت کی تقریب میں مدرسہ کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ بچوں نے اپنی تقریروں میں ملک کی خدمت اور اس کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2020 02:54 PM IST
  • Share this:
اترپردیش : پورے جوش و خروش سے ساتھ منایا گیا دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کا جشن
اترپردیش : ہورے جوش و خروش سے ساتھ منایا گیا دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کا جشن

الہ آباد : یوپی حکومت سے امداد یافتہ دینی مدارس میں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات نہایت خوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ شہر کے مرزا غالب روڈ پر واقع معروف دینی ادارے جامعہ امامیہ انوار العلوم میں یوم جمہوریہ کے موقع  پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ جامعہ امامیہ انوار العلوم کے مہتمم مولانا سید جواد حیدر جوادی نے پرچم کشائی کی ۔ جشن جمہوریت کی تقریبات میں مدرسےکے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پرچم کشائی کے وقت جامعہ امامیہ انوار العلوم کے طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور حب الوطنی کے نعرے لگائے ۔


یوم جمہوریہ کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ادارے کے مہتمم مولانا سید جواد حیدر جوادی نے طلبہ کو بتایا کہ آج ہی کے دن ہندوستان ایک عظیم جمہوری ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا ۔ اس موقع پر مدرسے کے طلبہ کو ملک کے آئین کی خوبیاں اور اس میں دئے گئے شہریوں کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے طلبہ کو جنگ آزادی کی تاریخ  اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔


یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تصویر : مشتاق عامر ۔
یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تصویر : مشتاق عامر ۔


جشن جمہوریت کی تقریب میں مدرسہ کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ بچوں نے اپنی تقریروں میں ملک کی خدمت اور اس کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تصویر : مشتاق عامر ۔
یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تصویر : مشتاق عامر ۔


واضح رہے کہ یوپی میں ریاستی حکومت سے مالی امداد یافتہ دینی مدارس کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہے ۔ حکومت سے مالی امداد یافتہ دینی مدارس میں یوم جمہوریہ کے علاوہ یوم آزادی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کو بھی خوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔
First published: Jan 26, 2020 01:48 PM IST