ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تلسی پور پوروانچل اُتھان سمیتی کی جانب سے روڈ سیفٹی ایڈووکیسی پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ، دہلی ، لکھنو اور اڑیسہ کے اسکالرز نے اپنے لیکچرس کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔

  • Share this:
تلسی پور پوروانچل اُتھان سمیتی کی جانب سے روڈ سیفٹی ایڈووکیسی پروگرام کا انعقاد
تلسی پور پوروانچل اُتھان سمیتی کی جانب سے روڈ سیفٹی ایڈووکیسی پروگرام کا انعقاد

تلسی پور (بلرام پور) : پوروانچل اُتھان سمیتی کے ذریعہ روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، حکومت ہند کے تعاون سے ایک روزہ روڈ سیفٹی ایڈووکیسی پروگرام کا انعقاد شاردا پبلک اسکول جروا روڈ پر وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ، حکومت ہند کے تعاون سے کیا گیا ۔ حیدرآباد ، دہلی ، لکھنو اور اڑیسہ کے اسکالرز نے اپنے لیکچرس کے ذریعہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ علاوہ ازیں تلسی پور سٹی مانٹیسری انٹر کالج ، ایشاواسم انٹر کالج ، کلیہ عالیہ ، اسٹینڈرڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ، ایکتا پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیا تو وہیں شعراء نے لوگوں کو سڑک کی حفاظت سے آگاہ کیا۔


تین سیشنوں پر مبنی اس روڈ سیفٹی پروگرام میں ، پہلا سیشن سیٹھ عبد الرووف کی زیرصدارت تھا ، دوسرا سیشن ڈاکٹر طارق افضل صدیقی کی زیرصدارت تھا اور تیسرا سیشن ڈاکٹر اوم پرکاش مشرا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تینوں سیشنوں کی نظامت پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر افروز طالب نے کی ۔ اس موقع پر بہت سے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو پوروانچل اتھان سمیتی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ خان کی طرف سے اعزازی سند اورشال پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔


ریحان اشرف اتساہی ، عبدالحق گڈو ، احمد خان وغیرہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ آخر میں پورونچل اتھان سمیتی کے صدر ، ڈاکٹر عبداللہ خان نے وزارت ٹرانسپورٹ بھارت سرکار کے ساتھ سب کا شکریہ ادا کیا ۔ قومی ترانے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 29, 2020 10:18 PM IST