بڑی مشکل میں پھنس گئے سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان ، لٹک رہی گرفتاری کی تلوار ، جانیں پورا معاملہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لینڈر اور رام پور سے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی مشکلات بڑھنے والی ہیں ۔ یہاں تک کہ ان کی گرفتاری بھی ممکن ہے ۔

Jul 16, 2019 09:32 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 09:33 PM IST
بڑی مشکل میں پھنس گئے سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان ، لٹک رہی گرفتاری کی تلوار ، جانیں پورا معاملہ

اعظم خان ۔ فائل فوٹو ۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لینڈر اور رام پور سے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی مشکلات بڑھنے والی ہیں ۔ یہاں تک کہ ان کی گرفتاری بھی ممکن ہے ۔ رامپور میں کئی دہائیوں سے اعظم خان کی طوطی بولتی ہے ۔ اعظم خان کا دعوی ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر وہاں پتہ بھی نہیں ہلتا ، لیکن اب ان کے ہی گڑھ میں اعظم کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے ۔ کئی کسانوں نے ان پر زبردستی زمین قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مجرمانہ مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اتنا ہی نہیں اعظم خان پر متاثرین کو جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کا بھی سنگین الزام ہے ۔

متاثرہ کسانوں کا الزام ہے کہ اعظم اپنے جوہر یونیورستی کیلئے کئی کسانوں کی کروڑوں کی زمین ہڑپ چکے ہیں ۔ ان کے خلاف رامپور کے عظیم نگر تھانہ میں مجرمانہ مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں شکست سے پریشان سماجوادی پارٹی کیلئے یہ ایک نئی مصیبت بن کر سامنے آگیا ہے ۔

Loading...

اعظم خان پر لگے الزامات کو پارٹی نے بھی سنجیدگی سے لیا ہے ۔ سماجوادی پارٹی نے قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد حسن کی قیادت میں اسمبلی اور قانون ساز اسملی کے اراکین کی جانچ کمیٹی بنائی ہے ۔ یہ کمیٹی رام پور جاکر ان کے خلاف درج مقدمات کی جانچ کرے گی اور اس کے بعد اکھلیش یادو ، اسمبلی اسپیکر اور قانون ساز کونسل کے چیئرمین کو رپورٹ سونپے گی ۔

ادھر بی جے پی لیڈر نریش اگروال نے بھی اعظم خان پر نشانہ سادھا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس پارٹی کے ساتھ عوام نہیں ہوتے ہیں ، اس پارٹی کا یہی حال ہوتا ہے ۔ اعظم خان سماجوادی پارٹی کیلئے کوڑھ کی طرح ہیں ۔ نریش اگروال نے اکھلیش یادو پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سماجوادی پارٹی کا آخری وقت چل رہا ہے ۔ دھیرے دھیرے یہ پارٹی ختم ہوجائے گی ۔

Loading...