ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : آج سے کھلے اسکول کالج اور مدارس ، لیکن نا کے برابر رہی طالب علموں کی تعداد

حکومت کی جانب سے 19 اکتوبر سے اسکولوں میں نویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک کی آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد آج سے اترپردیش میں بھی باضابطہ طور پر اسکول اور مدارس میں آف لائن کلاسیز کی شروعات ہو گئی ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : آج سے کھلے اسکول کالج اور مدارس ، لیکن نا کے برابر رہی طالب علموں کی تعداد
میرٹھ : آج سے کھلے اسکول کالج اور مدارس ، لیکن نا کے برابر رہی طالب علموں کی تعداد

حکومت کی جانب سے 19 اکتوبر سے اسکولوں میں نویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت تک کی آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد آج سے اترپردیش میں بھی باضابطہ طور پر اسکول اور مدارس میں آف لائن کلاسیز کی شروعات ہو گئی ہے ۔ تاہم کچھ اسکولوں کے علاوہ ابھی زیادہ تر اسکول اور مدارس آف لائن کلاسیز کی شروعات کرنے اس قاصر ہیں ۔ میرٹھ میں بھی چند پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ہی آج سے آف لائن کلاسیز کی شروعات کی جا سکی ہے ۔


حکومت کی جانب سے دی گئی سخت ہدایات اور شرائط کے ساتھ آج سے میرٹھ کے بھی کئی اسکول اور کالجوں میں نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کے بچوں کی آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا ۔ لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ جہاں زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں نے بچوں کی کمی کے سبب دشہرے کے بعد کلاسیز شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے آج سے کلاسیز کی شروعات نہیں کی ۔ وہیں سرکاری اسکولوں میں بچوں کی خاطرخواہ تعداد نظر آئی ۔


سات ماہ بعد اسکول کھلنے سے طالبات اور اسکول اسٹاف کے چہروں پر خوشی نظر آئی ۔
سات ماہ بعد اسکول کھلنے سے طالبات اور اسکول اسٹاف کے چہروں پر خوشی نظر آئی ۔


میرٹھ کے اسماعیل گرلز انٹر کالج میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ کلاسیز کی شروعات ہوئی ۔ سات ماہ بعد اسکول کھلنے سے طالبات اور اسکول اسٹاف کے چہروں پر جہاں خوشی نظر آئی وہیں پرائیویٹ اسکولوں میں طالب علموں کی تعداد نا کے برابر رہی ۔ اسکول پرنسپل کے مطابق اجازت نامے کی شرط اور انفیکشن کے خوف کی وجہ سے زیادہ تر والدین ابھی اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کو راضی نہیں ہیں ۔ وہیں سرکار کی جانب سے ایس او پی جاری ہونے کے باوجود مدارس منتظمین اور طالب علموں کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہے ، جس کی وجہ سے مدارس میں بھی باضابطہ طور پر آج سے آف لائن کلاسز کی شروعات نہیں ہو سکی ہے ۔

اس سال ہونے والے بورڈ امتحانات کے پیش نظر حکومت نے نویں جماعت سے لے کر بارہویں تک کے بچوں کی آف لائن کلاسیز شروع کرنے کی اجازت تو دے دی ہے ، لیکن انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر زیادہ تر والدین ابھی اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کو لے کر مطمئن نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 11:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading