اترپردیش کے لکھنو کے حیسن گنج علاقہ میں پولیس نے ادے گنج میں واقع مشہور ہوٹل اسنو وہائٹ پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے دو کال گرل سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ سی او حسین گنج نے بتایا کہ تین کمروں میں لڑکیوں کے ساتھ پانچ لوگ قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے ۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ ناکہ کے پاندریبا کا رہنا والا اشرف علی عرف متھن ہوٹل لیز پر لے کر سیکس ریکیٹ چلا رہا تھا ۔
سی او کے مطابق کال گرل اور گراہکوں کے درمیان نوک جھونک ہوتے دیکھ کر ایک چائے والے نے پولیس کو فون کیا ۔ دو کال گرل الگ الگ کمروں میں گراہکوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑی گئیں ۔ جانچ میں انکشاف ہوا کہ اشرف علی نے گلی میں واقع ہوٹل کو لیز پر لیا اور اپنی بیوی کی مدد سے سیکس ریکیٹ چلانا شروع کیا ۔ کچھ دنوں تک بیوی نے جسم فروشی کی ، پھر اس نے چار باغ و دیگر مقامات پر کام کی تلاش میں باہر سےآئی لڑکیوں کو پھنسانا شروع کردیا ۔
لڑکیوں کو ہفتہ یا مہینہ کے حساب سے بک کیا جاتا تھا اور اشرف ساتھیوں کی مدد سے گراہک لاکر 500 سے دو ہزار تک وصولتا تھا ۔ لڑکی کو طے رقم کی ادائیگی کرکے اشرف اور اس کی بیوی منافع کمارہے تھے ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔