ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے دیا 51 ہزار روپے کا چیک

اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 51 ہزار روپئے دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

Nov 14, 2019 11:19 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 11:19 PM IST
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے دیا 51 ہزار روپے کا چیک

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے وسیم رضوی نے دیا 51 ہزار روپے کا چیک ، کہی یہ بڑی بات

اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 51 ہزار روپئے دئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پٹنہ کے مہاویر ٹرسٹ نے رام مندر کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرسٹ ہر سال دو کروڑ روپئے دے گا ۔ مہاویر ٹرسٹ سابق آئی پی ایس افسر کنال کشور چلاتے ہیں ۔ وہ اس ٹرسٹ کے سربراہ ہیں۔

رام مندر کی تعمیر کے لئے 51 ہزار روپئے دئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے رضوی نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں رام مندر کے حق میں عرضی داخل کر کے اپنا تعاون پیش کیا تھا ۔ ایودھیا قضیہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق آیا ہے۔ یہی ایک راستہ تھا ، جس کے تحت اس معاملے کو حل کیا جاسکتا تھا۔

Loading...

عطیہ کی یہ رقم وسیم رضوی کی فلم پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دی گئی ہے۔ رقم وسیم رضوی فلم کے ذریعہ اشفاق حسین ضیاء کے ہاتھوں رام جنم بھومی نیاس کے مہنت راکیش داس کو دی گئی ہے۔ وسیم رضوی نے مزید کہا کہ اگر مسجد بنائی گئی تو وہ مسجد کی تعمیر میں بھی اپنا تعاون ضرور پیش کریں گے۔

Loading...