உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! تانترک نے جلتی چتا سے نکالی لاش اور سر کاٹ کر لے گیا گھر، پھر ہوا کچھ ایسا، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG! تانترک نے جلتی چتا سے نکالی لاش، پھر سر کاٹ کر لے گیا گھر، پھر ہوا کچھ ایسا، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    OMG! تانترک نے جلتی چتا سے نکالی لاش، پھر سر کاٹ کر لے گیا گھر، پھر ہوا کچھ ایسا، جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    Shahjahanpur Tantra Mantra Case: اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں تنتر منتر کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ تنتر منتر کے نام پر ایک تانترک نے جلتی ہوئی چتا سے لاش نکالی اور اس کا سر کاٹ کرکے اپنے گھر لے گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Shahjahanpur Cantonment | Uttar Pradesh | Lucknow
    • Share this:
      شاہجہاں پور: اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں تنتر منتر کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ تنتر منتر کے نام پر ایک تانترک نے جلتی ہوئی چتا سے لاش نکالی اور اس کا سر کاٹ کرکے اپنے گھر لے گیا۔ چتا سے لاش غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین نے پولیس کے ساتھ تانترک کے گھر پر دھاوا بول دیا ، جہاں پولیس نے ملزم کے گھر سے کٹا ہوا سر برآمد کرکے دو ملزم تانترکوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: monkeypox کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکز کا بڑا فیصلہ، ویکسین بنانے کیلئے نکالا ٹینڈر


      شاہجہاں پور میں تنتر منتر کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک تانترک نے جلتی ہوئی چتا سے لاش نکالی اور اس کا سر کاٹ کر کے اپنے گھر لے گیا۔ متوفی کے اہل خانہ کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ تنتر منتر کے لئے انجام دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ تھانہ تلہر کے گاؤں پپرولی میں پیش آیا ، جہاں کبیر گنگوار کی بیماری سے موت ہو گئی تھی۔ لواحقین نے گاؤں کے باہر آخری رسوم ادا کی اور گھر واپس آگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض


      بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد گاؤں کا گوپی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا، اس نے لاش کو جلتی ہوئی چتا سے باہر نکالا اور تیز دھار ہتھیار سے سر کو جسم سے الگ کر دیا۔ اس کے بعد گوپی نے کٹے ہوئے سر کو بھونسے میں چھپا دیا۔ اسی دوران گاؤں کے ایک شخص نے گوپی کی یہ کرتوت دیکھ لی ۔ جب اس نے یہ بات گاؤں والوں کو بتائی تو یہ بات پورے گاؤں میں پھیل گئی۔ متوفی کے لواحقین گاؤں والوں کے ساتھ اس کے گھر پہنچے جہاں تنازع ہونے کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوپی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ۔

      پولیس نے اس کے گھر سے کٹا ہوا سر برآمد کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ گوپی کے والد تعویز بنانے کا کام کرنے کے ساتھ تنتر منتر کا کام بھی کرتے ہیں اور ان کے کہنے پر دونوں نے لاش کا سر کاٹا ۔ تاکہ سر کے ذریعہ تنتر منتر کا کام کیا جاسکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: