ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

قابل اعتراض حالت میں عاشق کے ساتھ یہ کام کرتی پکڑی گئی بہن تو بھائی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

سینئر پولیس افسر سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ اوسراہار تھانہ حلقہ کے تحت ایک گاوں میں لڑکی کے والد نے خالی مکان میں عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ۔ اس کے بعد اس کے بھائی نے دونوں پر کلہاڑی سے حملہ کردیا ۔

  • Share this:
قابل اعتراض حالت میں عاشق کے ساتھ یہ کام کرتی پکڑی گئی بہن تو بھائی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم
علامتی تصویر

اترپردیش کے اٹاوہ میں جمعہ کو عاشق او رمعشوق کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر لڑکی کے بھائی نے ان پر کلہاڑی سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں لڑکی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ عاشق سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ زخمی حالت میں عاشق کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔


سینئر پولیس افسر سنتوش کمار مشرا نے بتایا کہ اوسراہار تھانہ حلقہ کے تحت ایک گاوں میں لڑکی کے والد نے خالی مکان میں عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ۔ اس کے بعد اس کے بھائی نے دونوں پر کلہاڑی سے حملہ کردیا ، جس میں لڑکی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ لڑکا سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے لڑکی کی لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور لڑکے کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ اس معاملہ میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔




کانپور میں نابالغ کی گھر میں گھس کر آبروریزی

ادھر کانپور میں ایک سن رسیدہ شخص کے ذریعہ پڑوس کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ کلیان پور تھانہ حلقہ میں پیش آیا ۔ ملزم شخص کا نام کملیش ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پڑوس میں رہنے والی لڑکی کے گھر میں گھس کر ملزم نے اس کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ جب متاثرہ کی ماں گھر کے اندر پہنچی تو ملزم لڑکی کے ساتھ غلط کام کررہا تھا ۔ جب تک وہ لوگوں کو بلاتی ، ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اب متاثرہ کنبہ پراپنی شکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ کنبہ خوف میں ہے ۔
First published: Jan 04, 2020 07:46 PM IST