لکھیم پور کھیری واقعہ کیلئے SIT تشکیل، 48 گھنٹوں میں جوڈیشیل کمیٹی بھی شروع کرے گی جانچ
Lakhimpur Kheri News : ایس آئی ٹی میں 6 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم لکھیم پور واقعہ کی پوری جانچ کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملہ میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کل تشکیل دی جائے گی ۔ جوڈیشل کمیٹی 48 گھنٹوں میں جانچ شروع کرے گی ۔
Lakhimpur Kheri News : ایس آئی ٹی میں 6 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم لکھیم پور واقعہ کی پوری جانچ کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملہ میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کل تشکیل دی جائے گی ۔ جوڈیشل کمیٹی 48 گھنٹوں میں جانچ شروع کرے گی ۔
لکھنؤ : اتر پردیش کی یوگی حکومت نے لکھیم پور واقعہ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ایس آئی ٹی میں 6 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم لکھیم پور واقعہ کی پوری جانچ کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملہ میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کل تشکیل دی جائے گی ۔ جوڈیشل کمیٹی 48 گھنٹوں میں جانچ شروع کرے گی ۔
وہیں ایس آئی ٹی کی جانب سے معاملہ میں آئی جی رینج لکھنؤ لکشمی سنگھ نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو اس کیس میں نامزد ملزم بنایا گیا ہے ۔ بتادیں کہ لکھیم پور واقعہ میں درج ایف آئی آر کی کاپی نیوز 18 کے پاس ہے ۔ آشیش مشرا عرف مونو کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس میں 15 سے 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں سازش رچنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ وہیں قتل (302) کے ساتھ ساتھ حادثہ میں موت ( 304 اے ) کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے وائرل ویڈیو کا بھی ایف آئی آر میں ذکر کیا گیا ہے ۔ وائرل ویڈیو پر حکومت ہند کی جانب سے اجے مشرا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کئے جانے کا تذکرہ بھی ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے دن آشیش مشرا عرف مونو اپنی تھار گاڑی میں بائیں جانب بیٹھا ہوا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔