اترپردیش : ایٹہ میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، 6 افراد کی موت ، کئی لوگ ملبے میں دبے

اترپردیش کے ایٹہ ضلع کے تھانہ مرہچی علاقہ میں ہفتہ کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ اس واقعہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Sep 21, 2019 05:09 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 05:09 PM IST
اترپردیش : ایٹہ میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، 6 افراد کی موت ، کئی لوگ ملبے میں دبے

اترپردیش : ایٹہ میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، 6 افراد کی موت ، کئی لوگ ملبے میں دبے

اترپردیش کے ایٹہ ضلع کے تھانہ مرہچی علاقہ میں ہفتہ کو ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ اس واقعہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پٹاخہ فیکٹر کے آس پاس کے کئی مکانات بھی منہدم ہوگئے ۔ جائے واقعہ پر ضلع انتظامیہ کے افسران پہنچ گئے ہیں اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی ۔ فی الحال دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

Loading...

اطلاعات کے مطابق مرہچی کے محلہ گڈا میں واقع ایک مکان میں پٹاخہ بنانے کی فیکٹری تھی ۔ منی دیوی کے نام پر فیکٹری کا لائسنس تھا ۔ اس واقعہ کے وقت کئی لوگ فیکٹری میں موجود تھے ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ نزدیک کے دو مکان بھی منہدم ہوگئے ۔

तेज विस्फोट के बाद मकान के उड़े परखच्चे

بتایا جارہا ہے کہ مرنے والوں میں سونی ( 35 ) ، شیتل ( 16) اور رجنی نام کے خواتین بھی شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نریش ولد سکھ رام جاٹو کا پورا کنبہ ملبے میں دبا ہوا ہے ۔ جائے واقعہ پر انتظامیہ کے افسران راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

Loading...