اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، اسمبلی کی رکنیت کو لے کر کل ہوگا فیصلہ
اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، اسمبلی کی رکنیت کو لے کر کل ہوگا فیصلہ
Azam Khan News: سپریم کورٹ نے نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں سزا پر روک لگانے کی سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی عرضی پر خصوصی سیشن کورٹ کو کل یعنی جمعرات کو ہی سماعت کرکے فیصلہ سنانے کی ہدایت دی ہے ۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں سزا پر روک لگانے کی سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی عرضی پر خصوصی سیشن کورٹ کو کل یعنی جمعرات کو ہی سماعت کرکے فیصلہ سنانے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی سپریم کورٹ کی بینچ نے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ اعظم خان کی نااہلی کے پیش نظر رام پور صدر اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن کو لے کر فی الحال دس نومبر تک نوٹیفکیشن جاری نہ کرے ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی عرضی پر عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن گیارہ نومبر یا اس کے بعد رامپور صدر اسمبلی ضمنی الیکشن کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے ۔
رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے پچھلے مہینے 27 اکتوبر کو اعظم خان کو نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور تین سال جیل کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے بعد اترپردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے 28 اکتوبر کو سینئر ایس پی لیڈر کو ایوان سے نااہل قرار دینے کا اعلان کیا تھا اور رامپور صدر اسمبلی سیٹ کو خالی اعلان کردیا گیا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں دئے اس مبینہ نفرت آمیز تقریر کے معاملہ میں قصوروار ٹھہرائے جانے اور تین سال کی جیل کی سزا کے بعد اعظم خان نے ریاستی اسمبلی سے اپنی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے سیشن عدالت اور الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔