உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking : جسم کے ہوگئے دو ٹکڑے ، تب بھی باتیں کرتا رہا ٹریک مین، لوگ بناتے رہے Video

    Kanpur News: اترپردیش (Uttar Pradsh News) کے کانپور میں ایک دردناک معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں سالے کی شادی میں جانے کیلئے چھٹی نہیں ملنے سے پریشان ٹریک مین نے اپنی جان دیدی ۔

    • Share this:
      کانپور : اترپردیش (Uttar Pradsh News) کے کانپور میں ایک دردناک معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں سالے کی شادی میں جانے کیلئے چھٹی نہیں ملنے سے پریشان ٹریک مین نے اپنی جان دیدی ۔ کانپور (Kanpur News) میں پنکی تھانہ علاقہ کے اسٹیشن پر کام کررہے ٹریک مین نے ٹرین سے کٹ کر اپنی جان دیدی اور جسم ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ جسم کے دو حصے ہوجانے کے بعد بھی ٹریک مین لوگوں سے اپنا درد بیان کرتا رہا اور وہاں موجود لوگ ٹریک مین کا ویڈیو بناتے رہے ۔

      بتایا جارہا ہے کہ پیر کو ٹرین کے آگے کٹ کر ٹریک مین نے جان دی تھی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ، جس میں وہ جسم کے دو ٹکڑے ہونے کے باوجود پرسکون ہوکر لیٹا نظر آرہا ہے ۔ نہ تو وہ درد سے کراہ رہا ہے اور نہ ہی وہ چیخ چلا رہا ہے ۔ صرف وہ اتنا ہی کہہ رہا ہے کہ اس کے سالے کی شادی تھی اور اس کو چھٹی نہیں ملی ، جس کی وجہ سے اس نے جان دیدی ۔

      ٹریک مین کا نام رمیش کمار بتایا جارہا ہے ، جو اٹاوہ کا رہنے والا تھا ۔ پیر کو ٹرین کے آگے کٹ کر اس  نے اپنی جان دیدی ۔ جان نکلنے سے پہلے اس کا جسم دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا ۔ کمر کے اوپر کا حصہ دونوں ٹریک کے بیچ میں اور پیر کا حصہ ٹریک کے باہر تھا ۔

      وہ کافی دیر تک وہاں موجود لوگوں سے اپنا درد بیاں کرتا رہا اور پھر دھیرے دھیرے اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور وہ مر گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: