لکھنو کی انٹیگرل یونیورسٹی کو اے پلس گریڈ ملنے کے بعد اساتذہ و طلبہ میں خوشی کی لہر
لکھنو کی انٹیگرل یونیورسٹی کو اے پلس گریڈ ملنے کے بعد اساتذہ و طلبہ میں خوشی کی لہر
Uttar Pradesh News: بانی و چانسلر اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی سے منسلک ہر افراد کو تو مبارک باد پیش کی ہی ہے ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی مبارکباد دی ہے جو اس ادارے کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ۔
لکھنو : انٹیگرل یونیورسٹی کے بانی وچانسلر پروفیسر سید وسیم اختر کی سر پرستی اور پروچانسلر ڈاکٹر ندیم اختر اور وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت کی قیادت اور غیرمعمولی علمی صلاحیتوں پر مبنی نتیجہ خیز کوششوں اور یونیورسٹی سے منسلک اشخاص کی شب وروز کی محنت کے نتیجے میں انٹیگرل یونیورسٹی کو اے پلس گریڈ ملاہے ۔ اے گریڈ ملنے کے بعد یونیورسٹی میں جشن کا ماحول ہے ۔
یونیورسٹی کا بنیادی ڈھانچہ ، مختلف شعبوں کا نصاب ، تعلیم و تحقیق کے لئے اعلیٰ پیمانے کے بند وبست ، طلبا و طالبات کے تعاون و ترقی کے پیش نظر بنیادی تعلیمی وسائل کی فراہمی، جدید تعلیمی تقاضوں کو پورے کرنے والے اپریٹس ، آلات اور ساز و سامان ، بہترین طرزِ تعلیم، تعلیم کی فراہمی میں جدت و اخترائیت ، قابل اساتذہ اور ماہرین کی تقرری اور تعین کے اصول و ضوابط و انتظامی امور ، محمکمہ جاتی نظم و ضبط ، اخلاقیات و تعلیمی ماحول و تحفظ یہ ایسے موضوعات ہیں جن پر پروچانسلر ڈاکٹر ندیم اختر اور وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے خصوصی کام کیا ہے، جس کا نتیجہ آج یونیورسٹی کو ملنے والے ای پلس گریڈ سے صاف ظاہر ہے۔ نیک کی خصوصی ٹیم کے ذریعے دئے گئے اس گریڈ سے یونیورسٹی میں خوشی کا محول ہے ۔ بانی و چانسلر اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی سے منسلک ہر افراد کو تو مبارک باد پیش کی ہی ہے ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی مبارکباد دی ہے جو اس ادارے کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ۔ اس اہم موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے یہ بھی کہا کہ چانسلر کے مشوروں پر عمل کرکے ابھی اس یونیورسٹی کو کئی اور منزلیں سر کرنی ہیں ، وہ سب لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس گریڈ کی حصولےابی میں اپنا غیر معمولی تعاون پیش کیا ہے ۔
یونیورسٹی کے بانی و چانسلر پروفیسر سید وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے ابتدا سے ابتک تعلیمی معیار و وقار سے سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔ ساتھ ہی تعلیم کے ساتھ طلبا وطالبات کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی ہے، جس سے آنے والی نسل تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین شہری بھی بن سکے اور ملک کی ترقی و کامرانی میں اہم کردار ادا کر سکے ۔
ساتھ ہی بانی وچانسلر نے پروچانسلر، وائس چانسلر ، رجسٹرار اور دیگر سبھی لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سخت محنت اور اعلیٰ معیار کے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔