உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیوانیت کی ساری حدیں پار ، سسر کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے سے کیا انکار تو شوہر نے بیوی کو سگریٹ سے جلایا

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    علی گڑھ میں ایک خاتون کو ا س کے شوہر نے سسر کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا اور جب خاتون نے انکار کردیا تو اس کو سگریٹ سے جلایا گیا ۔

    • Share this:
      علی گڑھ میں ایک خاتون کو ا س کے شوہر نے سسر کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا اور جب خاتون نے انکار کردیا تو اس کو سگریٹ سے جلایا گیا ۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اس پر زمین اپنے نام لکھوانے کیلئے دباو ڈال رہا تھا ۔ فی الحال خاتون نے پورے معاملہ کی شکایت پولیس میں کردی ہے ۔ پولیس خاتون کا میڈیکل کرا رہی ہے۔

      یہ واقعہ جوا تھانہ کے پلونا علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ ایٹہ کے پٹیالی میں رہنے والے راجیندر نے اپنی بیٹی کی شادی اسی سال 12 مارچ کو علی گڑھ کے تھانہ جوا کے پلونا کے رہنے والے نریش ولد ونود کے ساتھ کی تھی ۔ اپنی حیثیت کے مطابق راجیندر نے خوشی سے جہیز دے کر شادی کرائی تھی ، لیکن دو مہینے میں ہی رشتے بگڑ گئے ۔ سسر ونود کی غلط نگاہ خاتون پر پڑ گئی ۔ اس کی شکایت جب شوہر نریش سے کی ، تو اس نے نظر انداز کردیا اور باپ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا ۔

      جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو سگریٹ سے جسم کے کئی حصوں کو جلا دیا ۔ وہیں جب خاتون تھانہ میں شکایت کرنے کیلئے پہنچی تو پولیس نے اس کو ٹال دیا ۔ ایس پی دفتر میں شکایت کے بعد تھانہ جوا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایس ایس پی دفتر پر پہنچے تھانہ جوا پولیس کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

      وہیں خاتون نے سگریٹ سے جلائے جسم کے حصوں کو بھی دکھایا اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ تھانہ سول لائن حلقہ کے ایک افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے شوہر اور سسر پر مار پیٹ کرنے اور استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے ملزموں کی گرفتار کی کارروائی تیز کردی ہے ۔
      First published: