ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنسنی خیز! دو گرل فرینڈس کے درمیان پھنسے نوجوان نے اٹھایا ایسا خطرناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

Kanpur News: اترپردیش کے کانپور میں کلیان پور تھانہ حلقہ کے کلیان پور ریلوے کراسنگ کے پاس اس وقت افراتفری مچ گئی ، جب ایک نوجوان اچانک ٹرین کے سامنے کود گیا ۔ جب تک کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے ، تب تک کافی دیر ہوچکی تھی ۔

  • Share this:
سنسنی خیز! دو گرل فرینڈس کے درمیان پھنسے نوجوان نے اٹھایا ایسا خطرناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش
سنسنی خیز! دو گرل فرینڈس کے درمیان پھنسے نوجوان نے اٹھایا ایسا خطرناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش

کانپور : اترپردیش کے کانپور میں کلیان پور تھانہ حلقہ کے کلیان پور ریلوے کراسنگ کے پاس اس وقت افراتفری مچ گئی ، جب ایک نوجوان اچانک ٹرین کے سامنے کود گیا ۔ جب تک کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے ، تب تک کافی دیر ہوچکی تھی ۔ پولیس کو وہاں وہاں پہنچنے کے بعد تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ نوجوان کانپور دیہات کا رہنے والا ہے ۔ وہ کلیان پور کے شیولی روڈ پر کرایہ کے مکان میں رہتا تھا ۔ پولیس نے جب اس کی جانچ کی تو اس کی جیب سے ایک خودکشی نوٹ ملا ، جس میں اس نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑے کی بات لکھی تھی ۔ یہ خودکشی نوٹ 22 مارچ کا بتایا جارہا ہے ۔ دو گرل فرینڈس کے درمیان پھنسے نوجوان نے ٹرین سے کٹ کر اپنی جان دیدی ۔


اس سے پہلے اس نے ایک گرل فرینڈ کو فون کیا تو اس کا فون سوئچ آف تھا ۔ وہ معشوقہ کے گھر پہنچا ، دروازہ نہیں کھلا تو کافی دیر تک جھلک دیکھنے کا انتظار کیا ۔ اس کے بعد مایوس ہوکر لوٹ گیا اور ٹرین کے سامنے کود گیا ۔ اس کے پاس سے برآمد خودکشی نوٹ میں دو گرل فرینڈس اور انہیں لے کر جھگڑے کی بات تفصیل سے لکھی ہوئی ہے ۔


دو لڑکیوں سے ایک ساتھ معاشقہ


آبائی طور پر شیولی کانپور دیہات کا رہنے والا رماکانت ترپاٹھی کا بیٹا ہمانشو ترپاٹھی نیا شیولی روڈ پر کرائے کے مکان میں رہ کر ایک اسپتال میں پرائیویٹ نوکری کرتا تھا ۔ اس کا اسپتال میں کام کرنے والی دو لڑکیوں سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ وہ ان میں سے ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن دوسری ذات کی ہونے کی وجہ سے اہل خانہ تیار نہیں تھے ۔ ادھر دونوں معشوقاوں نے اس پر صرف خود کے ساتھ تعلقات رکھنے کا دباو بنانا شروع کردیا ۔ اسی ذہنی کشیدگی میں اس نے دو صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ لکھا اور بگیا کراسنگ ریلوے ٹریک پر کود کر خودکشی کرلی ۔

اہل خانہ نے ایک معشوقہ کے خلاف دی تحریر

مرنے والے نوجوان کے اہل خانہ نے دونوں گرفرینڈس پر شادی کا دباو بنانے کا الزام لگاتے ہوئے ایک گرل فرینڈ کے اہل خانہ کے خلاف قتل کی تحریر دی ہے ۔ کلیان پور انچارج انسپکٹر جناردن پرتاپ سنگھ کے مطابق خودکشی نوٹ میں شادی کو لے کر کشیدگی کی بات لکھی ہے ۔ جانچ کی جارہی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 01, 2021 09:44 PM IST