உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Food Security:فوڈ سیکورٹی ایکٹ لاگو کرنے میں اتراکھنڈ ہوا پیچھے، اوڈیشہ پہلے اور یوپی دوسرے مقام پر

    فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے نفاذ میں یہ ریاستیں کیوں رہ گئیں پیچھے؟

    فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے نفاذ میں یہ ریاستیں کیوں رہ گئیں پیچھے؟

    :Food Security: انڈیکس میں خراب کارکردگی کا مطلب ہے کہ اتراکھنڈ کے فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ نے ان پیرامیٹرز پر اچھا کام نہیں کیا ہے۔

    • Share this:
      دہرادون:Food Security:نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (NFSA) کے نفاذ میں اتراکھنڈ باقی ریاستوں سے پچھڑ گیا ہے۔ ہماچل، جھارکھنڈ کے مقابلے میں اتراکھنڈ پورے ملک میں 24 ویں نمبر پر ہے۔

      این ایف ایس اے کے لیے جاری کردہ رینکنگ انڈیکس 2022 میں تمام ریاستوں کا ڈیٹا سامنے آیا ہے۔ اس انڈیکس میں اوڈیشہ پہلے اور یوپی دوسرے نمبر پر ہے۔ اتراکھنڈ اس فہرست میں ٹاپ 20 میں بھی جگہ نہیں بنا سکا۔ تریپورہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔

      ہماچل پردیش 11 ویں اور جھارکھنڈ 12 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں تلنگانہ 14 ویں، سکم 15 ویں، چھتیس گڑھ 22 ویں نمبر پر ہے۔ اتراکھنڈ 24 ویں نمبر پر ہے۔ صرف گوا، میزورم، آسام، اروناچل پردیش، لکشدیپ، جموں و کشمیر، انڈومان اور نکوبار، منی پور، میگھالیہ اور لداخ اتراکھنڈ سے نیچے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      International Kissing Day 2022:کیوں مناتے ہیں یوم بوسہ؟ جانیے اس کی تاریخ اور اہمیت!

      شمال مشرقی و ہماچل ریاستوں میں بھی پانچویں نمبر پر
      NFSA کے نفاذ کے معاملے میں اتراکھنڈ کی کارکردگی نہ صرف قومی سطح پر بلکہ شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کی 14 ریاستوں سے بھی بہت پیچھے ہے۔ اس فہرست میں تریپورہ پہلے نمبر پر، ہماچل پردیش دوسرے اور سکم تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اتراکھنڈ کا نمبر پانچواں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Oil Price: خوردنی تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کی ہدایت، ہندوستان بھرمیں یکساں..؟

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان میں فیشن برینڈ گیپ کا آفیشل ریٹیل پارٹنر بنا Reliance ریٹیل

      کیا ہے پچھڑے پن کا مطلب؟
      این ایف ایس اے کے مطابق فوڈ سیکورٹی سے متعلق مرکزکی مودی حکومت کی اسکیموں کے معیارات ہیں۔ ان معیارات میں بھوک پر قابو پانا، غذائیت کی کمی بشمول ڈیجیٹلائزیشن، آدھار سیڈنگ بھی شامل ہے۔ انڈیکس میں خراب کارکردگی کا مطلب ہے کہ اتراکھنڈ کے فوڈ سپلائی ڈپارٹمنٹ نے ان پیرامیٹرز پر اچھا کام نہیں کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: