چاردھام یاترا کے درمیان اتراکھنڈ میں لرز اٹھی زمین، چمولی اور رودرپریاگ میں زلزلے کے جھٹکے
جمعرات کی صبح تقریباً 9:52 بجے چمولی اور رادرپریاگ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
بتا دیں کہ ان دنوں اتراکھنڈ میں چاردھام یاترا چل رہی ہے۔ ایسے میں لاکھوں عقیدت مند کیدارناتھ، بدری ناتھ، یمونوتری اور گنگوتری پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ عقیدت مند بھی خوف میں مبتلا ہو گئے۔
چمولی۔ اتراکھنڈ میں ایک بار پھر زمین ہلنے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ جمعرات کی صبح تقریباً 9:52 بجے چمولی اور رادرپریاگ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.3 بتائی گئی ہے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیزاسٹر کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع سے مسلسل اپ ڈیٹ لے رہا ہے۔
بتا دیں کہ ان دنوں اتراکھنڈ میں چاردھام یاترا چل رہی ہے۔ ایسے میں لاکھوں عقیدت مند کیدارناتھ، بدری ناتھ، یمونوتری اور گنگوتری پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ عقیدت مند بھی خوف میں مبتلا ہو گئے۔ یہ بھی پڑھئے : اتراکھنڈ میں بھی زلزلہ مچا سکتا ہے ترکی جیسی تباہی! سائنداں نے کیا خبردار
اہم بات یہ ہے کہ ریاست اتراکھنڈ زلزلے کے نقطہ نظر سے بہت حساس ہے۔ زلزلے کے نقطہ نظر سے ریاست کے کئی اضلاع زون چار اور پانچ میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان اضلاع میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔