اتراکھنڈ : جوشی مٹھ میں نہیں گرے گا کسی کا بھی گھر، متاثرہ کنبوں کو ملی اتنے لاکھ کی مدد
اتراکھنڈ : جوشی مٹھ میں نہیں گرے گا کسی کا بھی گھر، متاثرہ کنبوں کو ملی اتنے لاکھ کی مدد
Joshimath Crisis: اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ شہر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اب تک 723 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی زد میں آچکے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو بے گھر کیا جارہا ہے ۔
جوشی مٹھ : اتراکھنڈ کا جوشی مٹھ شہر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے غیر معمولی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اب تک 723 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی زد میں آچکے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو بے گھر کیا جارہا ہے ۔ تاہم انتظامیہ اور متاثرہ افراد کے درمیان معاوضے کے حوالے سے کوئی اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ان کے گھروں اور دکانوں کے معاوضے کا فیصلہ کرے، پھر آگے بڑھے۔ دوسری طرف بدھ کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے سکریٹری آر میناکشی سندرم نے معاوضہ کے سلسلے میں فوری راحت دیتے ہوئے 1.5 لاکھ روپے کی عبوری امداد دینے کی بات کہی اور بتایا کہ کسی بھی عمارت کو نہیں گرایا جائے گا ۔
جوشی مٹھ بحران کے تعلق سے وزیراعلی کے سکریٹری آر میناکشی سندرم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو 1.5 لاکھ روپے کی رقم عبوری امداد کے طور پر دی جا رہی ہے، جس میں سے 50000 روپے گھر شفٹ کرنے اور ایک لاکھ روپے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے ایڈوانس دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو ہوٹلوں کو گرانے کے احکامات دئے گئے ہیں، جس سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک کسی کی بھی بلڈنگ نہیں گرائی جا رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عمارتوں کا سروے کیا جا رہا ہے ۔ سکریٹری آر میناکشی سندرم نے یہ بھی بتایا کہ جو لوگ کرائے کے مکان میں جانا چاہتے ہیں، انہیں حکومت کی طرف سے 6 ماہ کیلئے 4000 روپے ماہانہ کرایہ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 723 عمارتوں کی شناخت کی گئی ہے اور 131 خاندانوں کے 462 افراد کو عارضی ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی لوگوں کے مفادات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بدھ کی شام کو جوشی مٹھ پہنچے تھے۔ وزیراعلیٰ نے رات وہیں گزاری اور متاثرہ خاندانوں کو ملنے والی امداد اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا تھا ۔ اس دوران وہ خود مقامی لوگوں سے ملے ۔ جوشی مٹھ پہنچتے ہی وزیر اعلی دھامی نے کہا تھا کہ ہماری حکومت مقامی لوگوں کے مفادات کا پورا خیال رکھ رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے مقامی لوگوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔