ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Uttarakhand Glacier Tragedy : یہ تین ویڈیوز بتا رہے ہیں کہ کتنا بھیانک ہے گلیشیئر حادثہ

Uttarakhand Glacier Tragedy : چمولی ضلع کے ندی کے کنارے میں واقع بستیوں کے لوگوں کو پولیس لاوڈ اسپیکر سے الرٹ کررہی ہے ۔ کرن پریاگ میں الکنندا ندی کے کنارے بسے لوگ گھر خالی کرنے میں مصروف ہیں ۔

  • Share this:
Uttarakhand Glacier Tragedy : یہ تین ویڈیوز بتا رہے ہیں کہ کتنا بھیانک ہے گلیشیئر حادثہ
Uttarakhand Glacier Tragedy : یہ تین ویڈیوز بتا رہے ہیں کہ کتنا بھیانک ہے گلیشیئر حادثہ

اتراکھنڈ کے تپوون میں گلیشیئر پگھلنے سے بھیانک حادثہ پیش آگیا ہے ۔ ان تین ویڈیوز میں آپ دیکھ سکیں گے کہ حادثہ کتنا بھیانک تھا ۔ جانکاری کے مطابق گلیشیئر پھٹنے سے دھولی ندی میں سیلاب آگیا ہے ، جس کی وجہ سے چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہے ۔


اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم جائے واقعہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔ چمولی ضلع کے ندی کنارے کی بستیوں کو پولیس لاوڈ اسپیکر سے الرٹ کررہی ہے ۔ کرن پریاگ میں الکنندا ندی کے کنارے بسے لوگ گھر خالی کرنے میں لگ گئے ہیں ۔




افسران نے بتایا کہ دھولی ندی میں سیلاب آنے کی اطلاع ملنے کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہری دوار ضلع انتظامیہ نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے ۔ سبھی تھانوں اور ندی کنارے کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ رشی کیش میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔



بتایا جارہا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے کے بعد باندھ کو نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے  ندیوں میں سیلاب آگیا ہے ۔ تپوون بیراج کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے ۔ شری نگر انتظامیہ نے ندی کے کنارے کی بستیوں میں رہ رہے لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی ہے ۔



گلیشیئر واقعہ پر وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی ڈایزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری اور ڈی ایم چمولی سے واقعہ کی پوری تفصیلات طلب کی ہے ۔ وزیر اعلی مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 07, 2021 02:03 PM IST