اسکول میں اچانک چیخنے لگیں طالبات اور روتے روتے ہونے لگیں بیہوش ، دیکھ کر سب کے اڑ گئے ہوش

اتراکھنڈ کے چمولی میں گھاٹ بلاک کے ایک اسکول میں اس وقت افرا تفری مچ گئی ، جب 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی کچھ طالبات اچانک چیخنے لگیں اور روتے روتے بیہوش ہونے لگیں ۔

Oct 15, 2019 05:54 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 05:54 PM IST
اسکول میں اچانک چیخنے لگیں طالبات اور روتے روتے ہونے لگیں بیہوش ، دیکھ کر سب کے اڑ گئے ہوش

اسکول میں اچانک چیخنے لگیں طالبات اور روتے روتے ہونے لگیں بیہوش ، دیکھ کر سب کے اڑ گئے ہوش

اتراکھنڈ کے چمولی میں گھاٹ بلاک کے ایک اسکول میں اس وقت افرا تفری مچ گئی ، جب 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی کچھ طالبات اچانک چیخنے لگیں اور روتے روتے بیہوش ہونے لگیں ۔ اس کے بعد فورا ہی انتظامیہ کے اہلکاروں نے ان طالبات کو سی ایچ سی گھاٹ میں بھرتی کرایا ۔

ڈاکٹروں کے مطابق طالبات کی حالت مستحکم ہے اور انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ گھاٹ سی ایچ سی کے ڈاکٹر مکیش پال نے بتایا کہ یہ ماس ہسٹریا کا کیس لگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی کاونسلنگ کی گئی ہے اور اگلے دو دن بھی یہ کاونسلنگ کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم گرلز اسکول بھی جائے گی اور طالبات کی کاونسلنگ کرے گی ۔

Loading...

Loading...