ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاک نزاد امریکی شہری فریدہ ملک کی ضمانت خارج ، نوئیڈا سے کیا گیا گرفتار ، جانئے کیا ہے معاملہ

چمپاوت پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 2019 میں ہندوستان میں غیرقانونی ڈھنگ سے داخل ہونے کے الزام میں پاک نژاد امریکی شہری فریدہ ملک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چمپاوت کے بنبسا تھانے میں رپورٹ درج کی گئی ۔ ملزم کے خلاف پاسپورٹ اور غیرملکی قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 28, 2021 07:54 AM IST
  • Share this:
پاک نزاد امریکی شہری فریدہ ملک کی ضمانت خارج ، نوئیڈا سے کیا گیا گرفتار ، جانئے کیا ہے معاملہ
پاک نزاد امریکی شہری فریدہ ملک کی ضمانت خارج ، نوئیڈا سے کیا گیا گرفتار ، جانئے کیا ہے معاملہ

نینی تال : ہندوستان میں غیر قانونی ڈھنگ سے داخل ہونے والی پاک نژاد امریکی شہری کو چمپاوت پولیس نے اترپردیش کے ضلع نوئیڈا سے گرفتار کرکے ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ چمپاوت پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 2019 میں ہندوستان میں غیرقانونی ڈھنگ سے داخل ہونے کے الزام میں پاک نژاد امریکی شہری فریدہ ملک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چمپاوت کے بنبسا تھانے میں رپورٹ درج کی گئی ۔ ملزم کے خلاف پاسپورٹ اور غیرملکی قانون کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔


چمپاوت کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے پانچ مارچ 2020 کو اسے مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال کی قید با مشقت اور 20 ہزار کے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے بعد اسے الموڑہ جیل میں قید کر دیا گیا ۔


بعد ازاں ہائی کورٹ کی ہدایت پر اپریل 2020 میں ملزم کو ہندوستان نہ چھوڑنے اور متعینہ تاریخ پرعدالت میں موجود ہونے کی شرط پر چمپاوت کے ضلع اور سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت دے دی گئی۔


ملزم کی جانب سے چمپاوت کے ضلع اور سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، جس پر 22 فروری 2021 کو شنوائی ہونی تھی ، لیکن ملزم تاریخ پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود عدالت نے ملزم کو مجرم مانتے ہوئے اس کے خلاف نچلی عدالت کی سزا کو برقرار رکھا۔

ساتھ ہی عدالت نے ملزم کی ضمانت کو بھی خارج کرکے اسے گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد بنبسا پولیس نے ملزم کو یو پی کے ضلع نوئیڈا سے گرفتار کر لیا اور اس کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 28, 2021 07:54 AM IST