உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bipin Rawat: اتراکھنڈ میں آج سے تین روزہ سوگ کااعلان، ’’اتراکھنڈ ہمیشہ اپنے بیٹے پر فخر کرے گا‘‘

    اپنی غیر معمولی ذہانت اور قیادت کے لئے جانے جاتے ہیں جنرل بپن راوت

    اپنی غیر معمولی ذہانت اور قیادت کے لئے جانے جاتے ہیں جنرل بپن راوت

    وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی (Pushkar Singh Dhami) ان کی موت کو ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کو اپنے بیٹے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ جنرل کا تعلق ریاست کے پوڑی ضلع کے سائنا گاؤں سے تھا۔

    • Share this:
      اتراکھنڈ حکومت (Uttarakhand government) نے بدھ کے روز چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت (Bipin Rawat) کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا۔ ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) نے کہا کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد بدھ کے روز تمل ناڈو کے کونور کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

      وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی (Pushkar Singh Dhami) ان کی موت کو ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کو اپنے بیٹے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ جنرل کا تعلق ریاست کے پوڑی ضلع کے سائنا گاؤں سے تھا۔ وزیر اعلیٰ نے 9 سے 12 دسمبر تک ریاستی سوگ کا اعلان کیا۔ یہاں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں دھامی نے جنرل بپن راوت کی روح کے لیے سکون کی دعا کی۔

      راوت کی اچانک موت کو ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے دھمی نے کہا کہ انھوں نے ملک کی سلامتی میں بہت بڑا تعاون پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کے جرات مندانہ فیصلوں اور مسلح افواج کے مورال کو ہمیشہ بلند رکھنے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

      مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو لوک سبھا میں تقریباً 11:15 بجے اور راجیہ سبھا میں 12 بجے کے قریب بیان دیں گے۔ جنرل راوت کی میت جمعرات کو تامل ناڈو سے نئی دہلی لائی جائے گی۔ آخری رسومات کل نئی دہلی میں ادا کی جائیں گی۔

      ہندستانی فضائیہ کے تباہ کن ہیلی کاپٹر کی دردناک تصویریں، حادثے میں نہیں رہے بپن راوت


      وزیر اعظم کی زیرقیادت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (CCS) کو آج اس حادثے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کی وجہ سے تمل ناڈو میں جنرل بپن راوت کی موت ہوئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی کے علاوہ، میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شرکت کی۔

      ٹویٹس کی ایک سیریز میں وزیر اعظم مودی نے اپنی تعزیت پیش کی اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے سے شدید غمزدہ ہیں۔ جنرل بپن راوت ایک شاندار سپاہی تھے۔ ایک سچے محب وطن بھی تھے۔ انھوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے آلات کو جدید بنانے میں بہت تعاون کیا۔ اسٹریٹجک معاملات پر ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھا۔ ان کے انتقال نے مجھے گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ اوم شانتی‘‘۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: