உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uttarakhand Bus Accident: شیوراج سنگھ اتراکھنڈ روانہ، معاوضہ کا اعلان، مہلوکین کی تعداد 24 ہوئی

    Uttarakhand Bus Accident: شیوراج سنگھ اتراکھنڈ روانہ، معاوضہ کا اعلان، مہلوکین کی تعداد 24 ہوئی

    Uttarakhand Bus Accident: شیوراج سنگھ اتراکھنڈ روانہ، معاوضہ کا اعلان، مہلوکین کی تعداد 24 ہوئی

    Chardham Yatra 2022: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع سے ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ دراصل مدھیہ پردیش کے پننا ضلع کے 28 تیرتھ یاتریوں کو لے کر جارہی ایک بس اترکاشی کے ڈامٹا کے پاس کھائی میں گر گئی ۔

    • Share this:
      دہرادون : اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع سے ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ دراصل مدھیہ پردیش کے پننا ضلع کے 28 تیرتھ یاتریوں کو لے کر جارہی ایک بس اترکاشی کے ڈامٹا کے پاس کھائی میں گر گئی ۔ اس حادثہ  24 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ سبھی لوگ چار دھام یاترا کیلئے اتراکھنڈ آئے تھے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور رات کو اتراکھنڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیر برجیندر پرتاپ سنگھ اور 4 سینئر افسران بھی ان کے ساتھ اتراکھنڈ جا رہے ہیں۔

      مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج نے کہا کہ ہماری ایک ٹیم دہلی سے اتراکھنڈ کے لیے روانہ ہوئی ہے، جو مرنے والے عقیدت مندوں کی لاشوں کو لواحقین تک پہنچانے کے علاوہ راحت، بچاؤ، علاج کے انتظامات کرے گی۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کا علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : حیدرآباد گینگ ریپ کیس میں چوتھا ملزم گرفتار، ابھی تک ایک ملزم مفرور، جانیےتفصیل


      اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ٹویٹ کیا کہ اترکاشی کے پرولا میں ڈامٹا کے پاس ایک یاتری بس کے حادثہ کا شکار ہونے کی خبر ملی ہے ۔ بھگوان مرنے والوں کی روحوں کو اپنے 'شری چرنوں' میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ مصیبت برداشت کرنے کی طاقت دے ۔ ساتھ ہی میں سبھی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ اطلاع کے موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ کو تیزی سے راحت اور بچاو کام کیلئے ہدایت دیدی گئی ہے ۔


      وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ اتراکھنڈ میں عقیدتمندوں کی بس کے کھائی میں گرنے کی اطلاع انتہائی دکھ دینے والی ہے ۔ اس پر میں نے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے بات کی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان کی اپنے پڑوسی ملک کیلئے مدد، سری لنکا کو دوائیوں سے تعاون



      انہون نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچاو کے کام میں لگی ہیں اور زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال لے جایا جارہا ہے ۔ جبکہ این ڈی آر ایف بھی جلد ہی وہاں پہنچ رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: