یونیفارم سول کوڈ لاگو کرنے والا اتراکھنڈ ملک کا پہلا صوبہ بنے گا، وزیراعلی پشکر دھامی کا اعلان

یونیفارم سول کوڈ لاگو کرنے والا اتراکھنڈ ملک کا پہلا صوبہ بنے گا، وزیراعلی پشکر دھامی کا اعلان

یونیفارم سول کوڈ لاگو کرنے والا اتراکھنڈ ملک کا پہلا صوبہ بنے گا، وزیراعلی پشکر دھامی کا اعلان

News18 Open Mic: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے نیوز18 انڈیا کے دہرادون میں منعقدہ اوپن مائیک پروگرام میں اتوار کو ریاست کی ترقی اور سیاست سے وابستہ سبھی معاملات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttarakhand (Uttaranchal) | Dehradun
  • Share this:
    دہرادون : اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے نیوز18 انڈیا کے دہرادون میں منعقدہ اوپن مائیک پروگرام میں اتوار کو ریاست کی ترقی اور سیاست سے وابستہ سبھی معاملات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔ اس دوران انہوں نے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کولے کر بھی اپنی رائے رکھی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ ہم نے جو بھی وعدے کئے ہیں، ہم ایک ایک سنکلپ کو پورا کریں گے ۔ یونیفارم سول کوڈ ہمارا سنکلپ ہے اور ہم اس کو بھی یقینی طور پر پورا کریں گے ۔ یہ دیو بھومی ہے، جو ملک کی سرحد سے لگی ہوئی ہے۔ اس ریاست کے اندر رہنے والا خواہ کسی بھی مذہب کے ہوں، سب کیلئے یکساں قانون ہوگا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یونیفارم سول کوڈ کو لے کر ہم نے کمیٹی تشکیل کردی ہے ۔ اس سال کے آخر تک کمیٹی ڈرافٹ دیدے گی ، پھر ہم اس کو لاگو کردیں گے اور اس طرح سے یونیفارم سول کوڈ کو لاگو کرنے والا اتراکھنڈ ملک کا پہلا صوبہ بنے گا ۔ ہم تو اس کو لاگو کریں گے ہی ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی اپیل ہے کہ اس کو لاگو کریں ۔ ہم پولرائزیشن پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں، جن لوگوں نے پہلے راج کیا انہوں نے ووٹ کیلئے سیاست کی ہے ۔

    وزیراعلی دھامی نے اتراکھنڈ میں زمین پر تجاوزارت کو لے کر بھی اپنی رائے ظاہر کی ۔ انہون نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ سرکاری زمینوں پر تجاوزات ہوگا ۔۔۔۔۔ تو ہم کہہ رہے ہیں کہ جنہوں نے کیا ہے وہ خود ہٹالیں، نہیں تو قانونی کارروائی ہوگی ۔

    اگلے لوک سبھا انتخابات کو لے کر انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سبھی پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی ۔ وزیراعلی نے کہا کہ ملک کے عوام کاموں کی بنیاد پر سرکار کو منتخب کرتے ہیں ۔ ہم پانچوں کی پانچوں سیٹ پر پہلے سے زیادہ فرق سے جیتیں گے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: