Dhami Cabinet 2.0: وزیر اعلی دھامی کے ساتھ 8 وزرا نے لیا حلف ، دیکھئے اتراکھنڈ کابینہ کی پوری فہرست
Dhami Cabinet 2.0: وزیر اعلی دھامی کے ساتھ 8 وزرا نے لیا حلف ، دیکھئے کابینہ کی پوری فہرست
Uttarakhand Cabinet Oath Ceremony : پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر بدھ کو ایک پروقار تقریب میں حلف لیا ۔ ان کے ساتھ آٹھ وزرا نے بھی حلف لیا ۔ حلف برداری کی اس تقریب میں وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا جیسے سینئر لیڈران موجود تھے ۔
دہرادون : پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر بدھ کو ایک پروقار تقریب میں حلف لیا ۔ ان کے ساتھ آٹھ وزرا نے بھی حلف لیا ۔ حلف برداری کی اس تقریب میں وزیر اعظم مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا جیسے سینئر لیڈران موجود تھے ۔ پچھلی مرتبہ بی جے پی سرکار میں وزیر رہ چکے ستپال مہاراج اور دھن سنگھ راوت نے حلف لیا تو وہیں کچھ نئے چہروں کے ساتھ ہی نوجوان چہرے کے طور پر سوربھ بہوگنا نے بھی حلف لیا ۔
دھامی کابینہ میں جن چہروں کو شامل کیا گیا ہے ، ان میں ستپال مہاراج اور دھن سنگھ راوت جیسے تجربہ کار لیڈران کے نام شامل ہیں تو وہیں باگیشور سے لگاتار چار مرتبہ ممبر اسمبلی بننے والے چندن رام داس بھی کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔
ان لیڈروں کو ملی کابینہ میں جگہ
ستپال مہاراج
پریم چندر اگروال
گنیش جوشی
دھن سنگھ راوت
سبودھ انیال
ریکھا آریہ
چندن رام داس
سوربھ بہوگنا
وہیں حلف برداری تقریب کے اختتام کے ساتھ ہی ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ ریتو کھنڈوری کو اسمبلی کا اسپیکر بنایا جاسکتا ہے ۔ کھنڈوری پہلی خاتون ہوں گی جو اتراکھنڈ اسمبلی کی اسپیکر بنیں گی ۔
وہیں حلف برداری کی تقریب سے ٹھیک پہلے بدھ کی صبح نامزد وزیر اعلیٰ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری، وزراء اور ایم ایل اے نے دہرادون شہر کے مختلف مندروں اور گرودوارے میں پوجا ارچنا کی۔ پارٹی کی ہدایت پر دہرادون شہر کے مندروں اور گرودواروں میں ان تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریس کورس میں واقع گرودوارہ میں پوجا کی اور ریاست کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔