اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Uttarakhand Election: اُتراکھنڈ میں کانگریس آج کرسکتی ہے امیدواروں کی فہرست جاری، دس دنوں سے دلی میں فائنل ہورہے ہیں نام

    دراصل کانگریس کی نظر بی جے پی پر ٹکی ہوئی تھی اور اب بی جے پی کی جانب سے لسٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس پر بھی دباو بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست کے بعد اب کانگریس بھی جلد لسٹ جاری کرنا چاہتی ہے۔ غورطلب ہے کہ برسراقتدار پارٹی نے جمعرات کو 59 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور اپنی حالت صاف کردی ہے۔

    • Share this:
      اُتراکھنڈ اسمبلی الیکشن (Uttarakhand assembly election 2022) کے لئے کانگریس (Uttarakhand assembly election 2022) آج امیدواروعں کی پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) کی میٹنگ کے بعد شام 45 سے زیادہ امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جاسکتی ہے۔ وہیں کچھ سیٹوں پر ابھی بھی تنازع جاری ہے اور اس کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہیں اب بی جے پی کی جانب سے پہلی لسٹ جاری کرنے کے بعد کانگریس پر دباو بڑھ گیا ہے۔ وہیں دلی میں پچھلے دس دنوں سے ریاست کے قدآور لیڈروں کے ٹکٹوں پر رسہ کشی جاری ہے اور ریاست میں وہ انتخابی تشہیر سے دور ہیں۔

      دراصل کانگریس کی نظر بی جے پی پر ٹکی ہوئی تھی اور اب بی جے پی کی جانب سے لسٹ جاری ہونے کے بعد کانگریس پر بھی دباو بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست کے بعد اب کانگریس بھی جلد لسٹ جاری کرنا چاہتی ہے۔ غورطلب ہے کہ برسراقتدار پارٹی نے جمعرات کو 59 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اور اپنی حالت صاف کردی ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ابھی 11 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ان سیٹوں پر بعد میں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی امیدواروں پر صورتحال واضھ ہونے کے بعد کانگریس نے جمعہ کو شام چار بجے سی ای سی کی میٹنگ بھی بلائی ہے اور کہا جارہا ہے کہ میٹنگ کے بعد دیر شام تک امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔

      دلی میں روکے گئے ریاست کے بڑے لیڈر
      آج جاری ہونے والی فہرست سے پہلے ہونے والی میٹنگ کے لئے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت، ریاستی کانگریس صدر گنیش گودیال اور حزب اختلاف کے رہنما پریتم سنگھ کو دلی میں روک دیا گیا ہے۔ وہیں یہ لیڈر یہیں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی سیٹوں کو لے کر تنازع برقرار ہے۔

      تقریباً 30 سیٹوں پر ابھی بھی تنازع برقرار
      بتایا جارہا ہے کہ کانگریس آج 40-45 سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرسکتی ہے۔ وہیں ابھی بھی 25 سے 30 سیٹوں پر تنازع جاری ہے۔ وہیں آج لیڈروں کے ساتھ ساتھ پارٹی عہدیداروں اور دعویداروں کی نگاہیں فہرست پر ٹکی ہوئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاست کے سبھی گروپس کے اتفاق سے قریب 40 سے 45 ٹکٹ طئے کیے گئے ہیں اور باقی بچی سیٹوں پر بعد میں امیدوار طئے کیے جائیں گے اور اس کے لئے امیدواروں کا پینل سی ای سیکو سونپ دیا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: