Uttarakhand Election: راہل گاندھی کی مداخلت کے بعد حل ہوا ٹکٹ تنازع، کانگریس آج جاری کرسکتی ہے امیدواروں کی پہلی فہرست
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ دیر رات دلی میں سی ای سی کی میٹنگ کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل اور پرینکا کی موجودگی میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسکریننگ کمیٹی کے صدر اویناش پانڈے کے ساتھ دیگر ارکان، سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ اور ریاستی صدر گنیش گودیال موجود تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ دیر رات دلی میں سی ای سی کی میٹنگ کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل اور پرینکا کی موجودگی میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسکریننگ کمیٹی کے صدر اویناش پانڈے کے ساتھ دیگر ارکان، سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ اور ریاستی صدر گنیش گودیال موجود تھے۔
اُتراکھنڈ الیکشن (Uttarakhand Election) کے لئے کانگریس (Congress) میں پچھلے دس دنوں سے جاری تنازع اب پارٹی ہائی کمان کی دخل اندازی کے بعد حل ہوگیا ہے۔ ٹکٹ تقسیم کو لے کر گروپ بازی کو ختم کرنے کے لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) کو آخرکار سامنے ہی آنا پڑا اور مانا جارہا ہے کہ پارٹی آج اُتراکھنڈ الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پارٹی آج 55 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ وہیں کانگریس کو میوکھ مہر نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اپنی نامزدگی الیکشن کے لئے کی ہے۔ جب کہ ابھی تک پارٹی نے کسی کو بھی ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کانگریس آج ریاست میں ہونےو الے اسمبلی الیکشن کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔ اس فہرست میں 55 امیدواروں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ اصل میں جمعہ کو دیر رات نئی دہلی میں مرکزی الیکشن کمیٹی (CEC) کی میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔ جس کے بعد ناموں پر مہر لگ گئی۔ وہیں کہا یہ بھی جارہا ہے کہ سی ای سی نے پہلے ہی دیر رات کو ٹکٹ جاری کرنا چاہتی تھی لیکن اس فیصلے کو بعد میں ٹال دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیر ہرک سنگھ راوت کو کانگریس میں شامل کرنے کے بعد سی ای سی کی میٹنگ میں امیدواروں پر اتفاق بن گیا کیونکہ لینس ڈون اور کوٹ دوار سیٹ کو لے کر غیر یقینی کا ماحول تھا۔
گاندھی خاندان کی موجودگی میں ہوئی سی ای سی کی میٹنگ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ دیر رات دلی میں سی ای سی کی میٹنگ کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل اور پرینکا کی موجودگی میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسکریننگ کمیٹی کے صدر اویناش پانڈے کے ساتھ دیگر ارکان، سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ اور ریاستی صدر گنیش گودیال موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں 55 امیدواروں کی پہلی فہرست پر اتفاق بن گیا ہے اور گاندھی خاندان کی منظوری ملنے کے بعد آج اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ وہیں ریاست کے کانگریس صدر گنیش گودیال نے بتایا کہ ہفتہ کو امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔