Uttarakhand Exit Poll 2022 Results: اتراکھنڈ میں پھر بی جے پی سرکار! کانگریس دے رہی سخت ٹکر
Uttarakhand Exit Poll 2022 Results: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں 14 فروری کو سبھی 70 سیٹوں کیلئے ختم ہوئے ۔ اس دوران 62.5 فیصد ووٹ پڑے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی ، ہریش راوت اور ستپال مہاراج سمیت 632 امیدوروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی تھی ۔
Uttarakhand Exit Poll 2022 Results: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں 14 فروری کو سبھی 70 سیٹوں کیلئے ختم ہوئے ۔ اس دوران 62.5 فیصد ووٹ پڑے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی ، ہریش راوت اور ستپال مہاراج سمیت 632 امیدوروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی تھی ۔
Uttarakhand Exit Poll 2022 Results: اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات اس مرتبہ ایک ہی مرحلہ میں 14 فروری کو سبھی 70 سیٹوں کیلئے ختم ہوئے ۔ اس دوران 62.5 فیصد ووٹ پڑے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی ، ہریش راوت اور ستپال مہاراج سمیت 632 امیدوروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد بی جے پی اور کانگریس اپنی اپنی جیت کا دعوی کررہے ہیں ۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے دم بھرا ہے ، لہذا اب سبھی کو 10 مارچ کا انتظار ہے ۔ اسی دن نتائج سامنے آئیں گے ۔ تاہم اس سے پہلے سبھی نیوز چینلوں نے آج ایگزٹ پول کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش کی کہ اگلی سرکار کس کی بن سکتی ہے ۔ حالانکہ یہ صرف نیوز چیلنوں کے سروے پر مبنی ہوتا ہے اور اس کی کوئی صداقت نہیں ہوتی ہے ۔ اس کے باوجود لوگوں میں ایگزٹ پول کو لے کر کافی جوش ہوتا ہے ۔
اتراکھنڈ میں ٹائمس ناو کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی واپسی ہوتی دکھ رہی ہے ۔ حالانکہ کانگریس اس کو سخت ٹکر دے رہی ہے ۔ ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو 37 سیٹیں تو کانگریس کو 31 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اتری عام آدمی پارٹی کو ایک تو دیگر کو ایک سیٹ ملتی نظر آرہی ہے ۔
بی جے پی کو 37-40 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں کانگریس کو 29-32 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کو دو اور عام آدمی پارٹی کو ایک سیٹ مل رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔