Uttarakhand Glacier Tragedy : چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بھیانک سیلاب ، وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے لیا حالات کا جائزہ
جوشی مٹھ سے 24 کلو میٹر دور پینگ گاوں کے اوپر اتوار کو بہت بڑا گلیشیئر پھٹ گیا ، جس کی وجہ سے دھولی ندی میں اچانک سیلاب آگیا ۔ گلیشیئر کے سیلاب کی وجہ سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 07, 2021 02:16 PM IST

Uttarakhand Glacier Tragedy : چمولی میں گلیشیئر پھٹا ، پاور پروجیکٹ کو بھاری نقصان ، راحت رسانی کا کام جاری
چمولی : جوشی مٹھ سے 24 کلو میٹر دور پینگ گاوں کے اوپر اتوار کو بہت بڑا گلیشیئر پھٹ گیا ، جس کی وجہ سے دھولی ندی میں اچانک سیلاب آگیا ۔ گلیشیئر کے سیلاب کی وجہ سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ ساتھ ہی کچھ جھولا پول بھی اس کے زد میں آگئے ہیں ۔ نیز این ٹی پی سی کے ذریعہ تعمیر کئے جارہے تپوان ۔ وشنوگڑھ ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے ڈیم سائڈ بیریج سائٹ کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں آرہی ہیں ۔ انتظامیہ نے الکنندا ندی اور دھولی ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔ انہیں وہاں سے ہٹنے کیلئے کہا جارہا ہے ۔
ادھر حادثہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت سے حادثہ کے بارے میں پوری جانکاری لی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلی سے راحت اور بچاو کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔
While in Assam, PM @narendramodi reviewed the situation in Uttarakhand. He spoke to CM @tsrawatbjp and other top officials. He took stock of the rescue and relief work underway. Authorities are working to provide all possible support to the affected.
— PMO India (@PMOIndia) February 7, 2021
Am constantly monitoring the unfortunate situation in Uttarakhand. India stands with Uttarakhand and the nation prays for everyone’s safety there. Have been continuously speaking to senior authorities and getting updates on NDRF deployment, rescue work and relief operations.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 7, 2021
NDRF की कुछ और टीमें दिल्ली से Airlift करके उत्तराखंड भेजी जा रही हैं। हम वहाँ की स्थिति को निरंतर मॉनिटर कर रहे हैं। https://t.co/BVFZJiHiWY
— Amit Shah (@AmitShah) February 7, 2021
جوشی مٹھ سے آگے گلیشیئر ٹوٹنے کے واقعہ پر وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی ڈایزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے سکریٹری اور ڈی ایم چمولی سے واقعہ کی پوری تفصیلات طلب کی ہے ۔ وزیر اعلی مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔
Massive Flood due to Cloud Burst in Chamoli District of Uttrakhand.
Uttrakhand Chief Minister Trivendra Singh Rawat to take an Ariel survey.
Residents asked to evacuate.
Next 1 hour crucial: Sources@AnupamTrivedi26 & Prabhat shares details with @ridhimb pic.twitter.com/FjPyPoITcD
— News18 (@CNNnews18) February 7, 2021
باندھ ٹوٹنے سے پیدا ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کی ہدایت کے بعد جل شکتی کے وزیر مہندر سنگھ نے گنگا کنارے والے ضلع افسران کو الرٹ کردیا ہے ۔ بجنور ، گڑھ مکتیشور ، قنوج ، بٹھور ، فتح گڑھ ، مرزا پور ، بنارس ، پریاگ راج ، فرخ آباد کے ضلع افسران کو ہدایات دیدی گئی ہیں ۔ چمولی ضلع انتظامیہ ، ایس ڈی آر ایف کے افسران اور اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ گنگا ندی کے کنارے نہ جائیں ۔
پوڑی گڑھوال پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تپوون رینی علاقہ میں گلیئشر ٹوٹنے سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے ندی کی آبی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ الکنندا ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ جلد از جلد محفوظ مقامات پر چلے جائیں ۔